لندن، 12 اگست : انگلینڈ کےتجربہ کار تیزگیندباز اسٹورٹ براڈ دائیں پنڈلی میں چوٹ کی وجہ سے ہندستان کے خلاف موجودہ ٹسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بدھ کی شام اس کی تصدیق کی۔دوسٹر ٹسٹ سے پہلے منگل کے روز لارڈس میں ٹریننگ کے دوران براڈ کو چوٹ لگ گئی تھی۔ اس کے پیش نظر ثاقب محمود کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ای سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ براڈ نے بدھ کے روز دوپہر میں لندن میں ایک ایم آر آئی اسکین کرایا ہے ، جس میں فریکچر کا پتہ چلا ہے۔واضح رہے کہ لارڈس میں دوسرے ٹسٹ سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم کو کھلاڑیوں کی چوٹ کی پریشانی کا سامنا ہے جبکہ براڈ موجودہ ٹسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہیں ٹیم دیگر تجربہ کار تیزگیندباز جیمس اینڈرسن کی فٹ نیس پر بھی محنت کررہی ہے جو عضلات میں کھینچاؤ سے پریشان ہیں۔ اس کی وجہ سے تیزگیندبازمارک وڈ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے حالانکہ اینڈرسن کو دوسرے ٹسٹ کے لئے پلئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے ، جبکہ براڈ کی جگہ پر مارک وڈ کھیل رہے یں۔ یعنی ثاقب محمود کو اپنے ٹسٹ ڈیبیو کے لئے ابھی اور انتظار کرنا پڑسکتا ہے۔حال ہی میں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ثاقب نے 22 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں اور 26.30 کی اوسط سے 65 وکٹیں لی ہیں۔ جس میں انہوں نے ایک مرتبہ پانچ وکٹ بھی اپنے نام کی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں 13.66 کی اوسط سے نو وکٹیں لی ہیں۔(یواین آئی)