نئی دہلی: زراعت اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی درآمد کو نئے مناظر تک پہنچانے اور اس کے فروغ پر مسلسل زور دیتے ہوئے اے پی ای ڈی اے نے ہماچل پردیش باغبانی پیداوار مارکیٹنگ اور پروسیسنگ کارپوریشن لمٹیڈ (ایچ پی ایم سی) کے ساتھ مل کر آج سیبوں کی پانچ منفرد اقسام پرمشتمل-روئل ڈلیسئس، ڈارک بیرن گالا، اسکارلیٹ اسپر، ریڈ ویلیکس اور گولڈن ڈلیسئس کی پہلی کھیپ بحرین کو بھیجی۔یہ سیب ہماچل پردیش کے کسانوں سے حاصل کئے گئے ہیں اور اے پی ڈی اے کے رجسٹرڈ ڈی ایم انٹرپرائزز کے ذریعہ اس ملک کو بھیجا گیا۔ یہ سیب سرکردہ ریٹیلر-الجزیرہ گروپ کی جانب سے منعقدہ ایپل پروموشن پروگرام میں دکھائے جائیں گے، جس کی شروعات 15 اگست 2021 کو ہوگی۔ یہ پروگرام ہندوستان کی آزادی کا امرت مہوتسو کے موضوع پر ہندوستان کی آزادی کے جشن کے 75ویں سال کے موقع پر شروع ہوگا۔ایپل پروموشن پروگرام ہندوستان میں سیبوں کی اقسام کے بارے میں بحرین میں صارفین کو قائل کرنے کے لئے منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ پروگرام ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب ہندوستان کووڈ-19 وبا سے درپیش لوجسٹیکل چیلنجوں کے باوجود نئے ممالک میں آموں کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے اپنا قدم جما رہا ہے۔جولائی 2021 میں مشرقی خطوں، خاص طور سے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں آموں کی برآمدات کے امکانات کو فروغ دینے کے لئے بڑے اقدامات کرتے ہوئے مغربی بنگال کے ضلع مالدہ سے جغرافیائی شناخت شدہ (جی آئی) تصدیق شدہ فزلی آم کی اقسام حاصل کر کے بحرین کو بھیجی گئیں۔ اے پی ڈی اے سے رجسٹرڈ ڈی ایم انٹرپرائزز کولکتا نے فزلی آم کی کھیپ کو برآمد کیا، جس کو الجزیرہ گروپ، بحرین نے درآمد کیا۔اے پی ای ڈی اے غیر روایتی خطوں اور ریاستوں سے آموں اور سبزیوں کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کی شروعات کر رہا ہے۔ اے پی ای ڈی اے، آموں کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ورچوئل خریدار-فروخت کنندہ کے اجلاس اور میلوں کا انعقاد کر رہا ہے۔ آم کی کھیپ بحرین کو بھیجنے سے قبل اے پی ای ڈی اے قطر کے دوحہ میں مینگو پروموشن پروگرام کا انعقاد کیا، جہاں مغربی بنگال اور اترپردیش سے جی آئی تصدیق شدہ آموں کی 9 اقسام کو درآمد کنندگان فیملی فوڈ سینٹر کے اسٹورس پر دکھایا گیا۔