• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

انگلینڈ کے گیندبازوں کو سامی اور بمراہ کا منہ توڑ جواب

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-16
Reading Time: 1min read
A A
0
انگلینڈ کے گیندبازوں کو سامی اور بمراہ کا منہ توڑ جواب
FacebookTwitterWhatsapp

لندن، 16 اگست: فاسٹ بولر محمد سامی(ناٹ آؤٹ 52) اور جسپریت بمراہ (ناٹ آؤٹ 30) کی شاندار اور بہترین اننگز کی بدولت ہندوستان نے پیر کے روز انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کےپانچویں اور آخری دن لنچ تک اپنی دوسری اننگز میں آٹھ وکٹوں پر 286 رن بنا کر 259 رنز کی اہم برتری حاصل کی۔سامی اور بمراہ نے 111 گیندوں میں 9 ویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت داری میں 77 رنز جوڑے۔ شامی نے آف اسپنر معین علی کی گیند پر لمبا چھکا لگا کر اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے 2014 میں ناٹنگھم میں اپنے سابقہ بہترین 51 رنز کے اسکور کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سامی نے دوپہر کے کھانے تک 67 گیندوں پر ناقابل شکست 52 رنز کے اسکور میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ دوسرے سرے پر بمراہ نے بھی حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے 58 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 30 کے اسکور میں دو چوکے لگائے۔ دونوں کے درمیان نویں وکٹ کے لیے سب سے زیادہ 77 رنز کی شراکت ہوئی ہے۔ ہندوستان نے صبح کے سیشن میں دو وکٹ گنوائے اور 105 رنز کا اضافہ کیا۔ٹیم انڈيا نے آج صبح 181 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ہندوستان انگلینڈ سے 154 رنز آگے تھا۔ ہندوستان کے وکٹ کیپر رشبھ پنت اولی رابنسن کے اوور میں وہ وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ہاتھوں باہر جانے والی گیند پر بیٹ کے ساتھ کیچ ہو گئے۔ پنت نے 46 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 22 رنز بنائے۔ نئے بلے باز ایشانت شرما نے 26 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے۔بھارت کی آٹھویں وکٹ 209 کے سکور پر گری۔ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ بھارت کی اننگز جلد ختم ہو جائے گی لیکن سامی اور بمراہ نے جوابی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے بولرز پر دباؤ ڈالا۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے اپنی فیلڈنگ کو پھیلایا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں بلے بازوں نے آسانی سے رنز بنائے اور ہندوستان کو دوپہر کے کھانے تک 259 رنز کی برتری دلائی۔ (یو این آئی)

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.