لندن: – ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔بہت سے سابق کھلاڑیوںنے اس کے لیے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کچھ کھلاریوںنے ہندوستانی کھلاڑیوں کے رویے پر سوال اٹھایا۔ اس میچ کے دوران کپتان وراٹ کوہلی اور جیمس اینڈرسن کے درمیان بحث نے بھی کافی سرخیاں بنائیں۔ اس میچ میں کوہلی انتہائی جارحانہ انداز میں نظر آئے۔ ہندوستان نے اس میچ میں 151 رنز کی شاندار جیت کے بعد سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے ہندوستانی کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جذبہ حیرت انگیز ہے اور جس طرح سے وہ اپنی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں متاثر کرتے ہیںوہ ناقابل یقین ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں کوہلی کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے پیٹرسن نے کہا کہ وراٹ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت کو جانتے ہیں اور ایک عظیم کھلاڑی کے طور پر وہ اس قسم کی کارکردگی بھی کر رہے ہیں۔پیٹرسن نے کہا کہ کوہلی جانتے ہیں کہ انہیں اس فارمیٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اس فارمیٹ کو اتنی اہمیت دیتے ہیں اور ایک ایسے وقت میں جب ٹیسٹ کرکٹ کو اتنا پیار مل رہا ہے، اس سپر اسٹار کا کھیل کے لیے جذبہ دیکھ کر اچھا لگا۔ پیٹرسن نے ہندوستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر بارش نے پہلے ٹیسٹ میں خلل نہ ڈالا ہوتا تو مہمان ٹیم سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر سکتی تھی۔ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 25 اگست سے کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ دوسرا میچ ہارنے کے بعد جیک کرولی اور ڈوم سیبلی کو ٹیم سے باہر کردیا ہے۔ بلے باز ڈیوڈ ملان کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ فاسٹ بولر ثاقب محمود کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ثاقب ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبو کریں گے۔