لکھنؤ:05ستمبر:سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حوکمت کی پالیسی اور نیت کسانوں کے مفاد کی اندیکھی کرنے والی ہے۔ حکومتی اشتہارات میں کسانوں کو بہت کچھ دینےکا دعوی کیا جارہا ہے بجکہ حقیقت میں اس کی جھولی خالی ہے۔مسٹر یادو نے اتوار کو سابق مملکتی وزیر ڈاکٹر کے پی یادو کو خراج عقیدت دینے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ریاست میں کسان زندگی۔ موت کی لڑائی لڑ رہا ہے۔ اس کو مل کچھ نہیں رہا ہے لیکن اسے دوگنی آمدنی کا رنگین سپنا دیکھنے کو مجبور کیا جارہا ہے۔ کسانوں کی بدحالی کی کہانی بی جے پی اقتدار میں کوئی سننے والا نہیں ہے۔ اس کی کھیتی کے اخراجات یومیہ بڑھتے جارہے ہیں۔ ڈیزل مہنگائی ہے۔ بجلی کی شرحوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ کھاد ،بیج کے قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔کسانوں کو قرض ملنے میں تمام دقتیں پیش آتی ہیں۔ بی جے پی نے اپنے کئے سبھی وعدے بھول گئی ہے۔ وہ صرف کسانوں کو گمراہ کرنے میں مشغول ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہورہی تباہ سے بے خر بی جے پی حکومت اشتہار اتسو کے انعقاد میں مشغول ہے۔ ریاست میں درجنوں اضلاع کی ندیوں میں طغیانی ہے۔ سیلاب کی خطرناکی میں پھنسے لوگ جان۔ مال کی گہار لگا رہے ہیں۔ ساحلی باندھ ٹوٹ رہے ہیں۔ سڑکوں سے رابطہ منقطع ہورہا ہےچہار جانب تباہی ہے۔ بے بس مویشی چارہ۔پانی کو ترس رہے ہیں۔ بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ بی جے پی حکومت کو ادھر دیکھنے کی فرصت نہیں ہے وہ آئے دن اپنے اشتہارات اتسو کے انعقاد میں مشغول رہتی ہے۔مسٹر یادو نے کہا کہ فیروزآباد میں ڈینگو اور وائرل سے ہوئی اموات کے بعد بھی حکومت سوئی ہوئی ہے۔ اورمتعدی بیماریوں کی روم تھام کے کوئی کوشش نہیں کئے جارہے ہیں۔ ریاست میں لچر طبی نظام کی وجہ سے عوام بے حال ہیں۔ بارش سے پانی جمع کی وجہ سے متعدی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے وبائی مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ حوکمت کی جانب سے انفکشن کو روکنے کی سمت میں کوئی کوشش نہیں ہورہی ہے نہ تو وقت سے دواؤں کا چھڑکاؤ ہوا ہے اور نہ ہی علاج کا انتظام کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیروزآباد میں ڈینگو اور وائرل سے 50سے زیادہ اموات ہونے کے بعد بھی انتظامیہ اور حکومت کی نیند نہیں ٹوٹی ہے لکھنؤ اور سرحدی اضلاع ٹائیفائڈ کی زد میں ہیں۔ لکھنؤ میں ا ب تک ٹائیفائیڈ سے تقریبا سو لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔ ضلع استپال اور پرائمری ہیلتھ سنٹروں پر بنیادی سہولیات کا بھی بحران ہے۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ اشتہار میں محو بی جے پی حکومت نیند سے جاگے اور لکھنؤ وریاست کے شہروں، بستیوں، گاؤں میں پھیل رہے خطرناک جان لیوا بخار سے متاثر ہونے والے بچوں اور بڑوں کے لئے بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنائے۔ وائرل بخار سے یوپی کے بال۔ بچوں والے کنبے بے حد فکر مند اور خائف ہیں۔(یواین آئی)