سرینگر//سرینگر کے بعد کولگام کے چمر علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین تصادم آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس نے جھڑپ میں تین جنگجوئوںکی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ باغات میں آپریشن جاری ہے ۔ ادھر راجوری کے دادل گاؤں میں تلاشی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے چمر علاقہ میں دو جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے مشتر کہ طور بدھ کے دوپہر علاقے کو محاصرے میںلیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بددو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوئوںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی جھڑپ کے ساتھ ہی علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ ہواور علاقے کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تاکہ جنگجو ئوں کو فرار ہونے کا موقعہ نہ ملا ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی علاقے میں خوف و ہر اس کا ماحول پھیل گیا جبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا اور محصور جنگجوئوںکے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میںکچھ دیر تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے بعد جونہی علاقے میں گولی باری کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے دو جنگجوئوں کی نعشیںبر آمد ہوئی جن کی اگر چہ فوری طورپر شناخت نہ ہو سکی تاہم مقامی ذرائع کے مطابق دونوں جنگجو عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فورسز نے جنگجوئوں کے چھپے ہونے کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدچمر علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران طرفین کا آمنا سامنا ہوا اور انہوں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی ۔ پولیس کے مطابق گولیوں کے اس تبادلے میں دو عدم شناخت عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنگجو مخالف آپریشن ابھی جاری ہے۔ ادھر جموں کے سندر بنی راجوری علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران فائرنگ واقعہ میںایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ شروع کیے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک فوجی اہلکار معمولی زخمی ہوا جسے وہاں سے منتقل کیا گیا ۔ خیال رہے کہ گاؤں داددال جہاں یہ آپریشن جاری ہے، تھانہ سندربنی کے علاقے میں آتا ہے اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع ہے۔منگل کے روز فوج اور مقامی پولیس نے مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں سیکورٹی فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا ۔