نئی دہلی//بھارتی کھیلوں کے ایڈمنسٹریٹر رندھیر سنگھ کو ایشین اولمپک کونسل (او سی اے) کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا ہے۔واضح ہو کہ شیخ احمد ال فہد الصباح کو جنیوا کی ایک عدالت میں جعلسازی کا جرم ثابت ہونے کے بعد عہدہ چھوڑنا پڑا ، جس کے بعد رندھیر سنگھ کو قائم مقام چیئرمین مقرر کیا گیا۔الصباح نے او سی اے ایگزیکٹو بورڈ اور اس کی تمام رکن قومی اولمپک کمیٹیوں کو ایک خط میں رندھیر کی تقرری کی تصدیق کی۔الصباح نے خط میں کہا ، “جب تک میں آج کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کرتا ، میں نے فوری طور پر او سی اے کے صدر کے عہدے سے عارضی طور پر سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔او سی اے کے آئین کے آرٹیکل 20.3 کے مطابق او سی اے ایگزیکٹو بورڈ میں اعزازی لائف ٹائم نائب صدر اور منتخب سینئر نائب صدر کے طور پر طویل عرصے تک مقرر رکن کے طور پر راجہ رندھیر سنگھ اوسی اے کے ایگزیکٹو صدر بن جائی گے‘‘۔ خط کے مطابق ، “اس مدت کے دوران ، راجہ رندھیر سنگھ او سی اے صدر کے عہدے کی تمام ذمہ داریاں اور فرائض انجام دیں گے ۔جس کا آغاز 13 ستمبر 2021 کو منعقد ہونے والی او سی اے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ سے ہوگا‘‘۔ ‘ورکنگ پریزیڈنٹ مقرر ہونے پر ، رندھیر سنگھ نے کہا ، “مجھے پورایقین ہے کہ شیخ احمد اپنی اپیل میں کامیاب ہوں گے ۔ مجھے عارضی طور پر او سی اے کے قائم مقام صدر کی حیثیت سے اعزاز حاصل ہو گا تاکہ مستقبل کے اہم اوقات میں تنظیم کے ہموار کام کو یقینی بنایا جا سکے‘‘۔ انہوں نے کہا ، “میں او سی اے کے تمام این او سی کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو بورڈ میں میرے ساتھیوں سے میر ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں ان کی دوستی اور تعاون کے لیے اپیل کرتا ہوں‘‘۔ قابل غور ہے کہ 1991 سے 2015 تک 24 سال تک او سی اے کے جنرل سیکرٹری رہے پانچ بار کے اولمپین شوٹر رندھیر اس وقت او سی اے کے اعزازی لائف ٹائم نائب صدر بھی ہیں۔رندھیر (72 سال) 1987 سے 2012 تک انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے ) کے سکریٹری جنرل بھی رہے ہیں۔ وہ 2001 سے 2014 تک مکمل رکن رہنے کے بعد بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے اعزازی رکن بنے۔