نئی دہلی//گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے ، حالانکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اس کے مقابلے میں زیادہ ہے، جس کی وجہ سے فعال معاملوں میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دریں اثنا ، جمعرات کو ملک میں 63 لاکھ 97 ہزار 972 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے اور اب تک مجموعی طور سے 77 کروڑ 24 لاکھ 25 ہزار 744 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34،403 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 81 ہزار 728 ہو گئی ہے۔ اس دوران 37،950 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے صحتیاب لوگوں کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 98 ہزار 424 ہو گئی ہے۔ سرگرم معاملے 3867 کم ہو کر تین لاکھ 39 ہزار 056 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 320 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 4،44،248 ہو گئی ہے۔ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.65 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملوں کی شرح 1.02 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔کیرالہ اس وقت فعال معاملوں کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے ، حالانکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 4559 سرگرم معاملے کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 1،86،754 ہے۔ اس وقت 25،563 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے باعث کورونا سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 42،36،309 ہوگئی ہے جبکہ 178 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 23،165 ہوگئی ہے۔مہاراشٹر میں فعال معاملے 52،893 ہیں جبکہ 45 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،38،322 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 3240 لوگوں کی صحت یابی کے باعث کورونا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 63،20،310 ہو گئی ہے۔قومی دارالحکومت میں پانچ فعال معاملوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد اب بڑھ کر 409 ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 14،12،880 ہوگئی ہے۔ ایک اور مریض کی موت کے بعد یہاں اموات کی تعداد 25،084 ہو گئی ہے۔کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 282 بڑھ کر 16،202 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 18 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 37،555 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 29،11،434 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔تمل ناڈو میں فعال معاملوں کی تعداد 120 سے بڑھ کر 16،756 ہوگئی ہے اور مزید 25 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بڑھ کر 35،271 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 25،88،334 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں فعال معاملوں کی تعداد 105 سے بڑھ کر 14،708 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 20،06،034 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 14 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے کل اموات 14،044 ہو گئی ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا کے فعال معاملوں کی 8025 پر آ گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مزید سات افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد مجموعی طور سے 18،620 ہو گئی ہے اور اب تک 15،32،922 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔تلنگانہ میں فعال کیس 5282 پر آ گئے ہیں جبکہ اب تک یہاں 3900 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب تک 6،53،630 افراد اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے دو فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد بڑھ کر 352 ہوگئی ہے۔ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9،91،077 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13،559 ہے۔