نئی دہلی ، 18 ستمبر:نائب صدر ایم وینکیا نائیڈونےخواتین کی ترقی اور ان کی مکمل صلاحیت کے لیے ایک محفوظ اور سازگار ماحول بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذات ، مذہب ، علاقہ ، زبان اور جنس کی بنیاد پر تمام سماجی امتیازات کو مٹانے کی ضرورت ہے ۔ نائب صدر نے ہفتہ کے روزپارلیمنٹ ہاؤس میں عظیم شاعر سبرامنیم بھارتی کی 100 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ثقافت نے ہمیشہ خواتین کو دیوی کی علامت کے طور پر عزت دی ہے۔ مساوات کے لیے بھارتیار کے نظریے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ذات ، مذہب ، علاقہ ، زبان اور جنس کی بنیاد پرتقسیم کرنے والی تمام رکاوٹوں اور امتیازی سلوک کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔مہا کوی (اعظیم شاعر) بھارتی کے الفاظ میں ’بہترین وقت آگے ہے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے نوجوانوں سے ملک کی تعمیر کے لیے خود کو وقف کرنے اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان – غربت ، ناخواندگی ، بھوک اور امتیاز سے پاک ہندوستان بناے کے لئے کہا ۔ ۔ انہوں نے کہا ’’مجھے یقین ہے کہ ہمارے نوجوان اپنی زبردست توانائی اور جوش کے ساتھ ہندوستان کی ترقی اور تیز رفتار ترقی کو طاقت دے سکتے ہیں‘‘۔ بہن نویدیتا کے ساتھ عظیم شاعر کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹرنائیڈو نے کہا کہ اس ملاقات نے انہیں عورتوں کی آزادی اور انہیں بااختیار بنانے کے اور بھی مضبوط حامی میں بدل دیا ۔ تقریب میں وزیر مملکت برائے ثقافت اور پارلیمانی امور ارجن رام میگھوال بھی موجود تھے۔ (یو این آئی)