جبل پور/نئی دہلی 18 ستمبر:بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی نے آزادی کے 70 سالوں تک غربت کے خاتمے کے نام پر ووٹ حاصل کیے لیکن غربت جوں کی توں رہی۔ کانگریس کا غریبی ہٹاؤ کا نعرہ محض وعدہ بن کر رہ گیا ہے۔مسٹرشاہ نے ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے جبل پور میں آزادی کے 75 ویں امرت مہوتسو کے تحت قبائلی ہیروز کے اعزاز میں منعقدہ گورو سماروہ پردھان منتری اجول یوجان 2.0 کے آغاز کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اس طرح کی بات کہی۔انہوں نے کہا ، "کانگریس کی حکومتیں کبھی چھوٹے چھوٹے پروگرام چلادیتی تھیں اور کچھ لوگوں کو فائدہ دینے کا دکھاوا کرکے عوام کے ووٹ لینے کا دھوکہ کرتی تھیں۔ جب مسٹرنریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنے تو انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہوتے ہوئے ملک کے 60 کروڑ لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت ملک کے دیہاتوں، غریبوں، کسانوں، دلتوں، مظلوموں، استحصال، محروم، قبائلیوں اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہے۔ وزیر اعظم نے شروع سے ہی ایسی پالیسیاں بنائیں تاکہ ملک کے غریبوں، دلتوں، پسماندہ، قبائلیوں، کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کا معیار زندگی بلند ہو سکے۔مسٹر شاہ نے کہا، "حکومت نے ملک بھر میں 43 کروڑ سے زائد بینک اکاؤنٹ کھولے ہیں۔ آج مستفیدین کو ان کاحق ان کے بینک اکاؤنٹس میں براہ راست بغیر کسی مڈل مین کے جمع کرائے جاتے ہیں۔ حکومت نے ہر گاؤں کو بجلی فراہم کی، اب ہر گھر روشن کیاجارہا ہے۔ 2022 تک سب کو اپنا گھر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کورونا کے ناموافق حالات میں گزشتہ سال بھی اوراس سال بھی ملک کے 80 کروڑ لوگوں کو مفت اناج دستیاب کرارہے ہیں۔