مقبوضہ بیت المقدس//قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کی کارروائیوں میں قابض فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کرانہیں ہراساں کیا۔ قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جلبوع جیل سے فرار ہونے والے دو فلسطینیوں کی دوبارہ گرفتاری کے بعد غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے دو مفرور قیدیوں ایھم کممجی اور مناضل نفیعات کی گرفتاری کے بعد قابض فوج نے جنین میں وسیع پیمان پر سرچ آپریشن شروع کیا۔قابض فوج نے دو ہفتے قبل جلبوع جیل سے فرار ہونے والے چھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ قابض فوج نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کئی دوسرے فلسطینی شہریوں کو بھی گرفتارکیا۔جنین کی مشرقی کالونی میں فلسطینی شہریوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مقامی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں تین فلسطینی زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا ہے۔ادھر قابض فوج نے جنین میں دو فلسطینیوں عبدالرحمان ابو جعفر اور محمود رضوان ابو جعفر کوحراست میں لے لیا۔حالیہ ایام میں جنین گورنری میں فلسطینیوں کے خلاف قابض فوج کے کریک ڈاؤن میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جب سے فلسطینی اسیران نفیعات اورکممجی نے جیل سے فرار اختیار کیا تھا اس کے بعد قابض فوج نے جنین میں تلاشی کا سلسلہ تیز کردیا تھا۔ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے 17 سالہ امیر احمد طقاطقہ کو حراست میں لے لیا۔ادھر العروج کے مقام پر قابض فوج سابق اسیر ابراہیم عبداللہ العروج کو حراست میں قابض فوج کی طرف سے تلاشی کی کارروائی کے دوران الطور کیمقام سے عمر عامر ابو الھویٰ کو حراست میں لے لیا۔