• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات کا گاندربل کا2 روزہ دورہ اِختتام پذیر

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-27
A A
0
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات کا گاندربل کا2 روزہ دورہ اِختتام پذیر

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات کا گاندربل کا2 روزہ دورہ اِختتام پذیر

FacebookTwitterWhatsapp

گاندربل:مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اور امورِ نوجوان و کھیل کود انوراگ سنگھ ٹھاکر کا گاندربل کا دو روزہ دورہ آج اِختتام پذیر ہوا۔مرکزی وزیر نے دوسرے دِن ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا اور اُنہوں نے ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، یو ایل بی اور سپورٹس وفود کے ساتھ کانفرنس ہال منی سیکرٹریٹ گاندربل میں تبادلہ خیال کیا۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر کرتیکا جیوتسنا نے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے ضلع کی ترقیاتی سرگرمیوں اور حصولیابیوں کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ اُنہوں نے وزیر موصوف کو ضلع میں کووِڈ تخفیفی کوششوں اور مختلف سکیموں کی پیش رفت کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے کووِڈ تخفیفی کوششوں اور ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں جانکاری دی ۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع کی تمام پنچایتوں میں کووِڈ کیئر سینٹر قائم ہیں اور زائد اَز 18برس عمر کی آبادی کو80فیصد کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔اُنہوں نے وزیر موصوف کو مشن یوتھ کے تحت شروع کی گئی سکیم کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس میں مدرا، ممکن ، سکشم ، تیجسوانی، یوتھ کلب اور دیگر باقاعدہ مرکزی معاونت والی سکیم بشمول پی ایم اے وائی ، منریگا، ایس بی ایم ، پردھان منتری اُجولا ، این آر ایل ایم اور پی ایم کسان،آیوشمان بھارت،لنگویشنگ پروجیکٹ شامل ہیں۔وزیر موصوف نے ضلع میں کووِڈ ۔19 کے منظر نامے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اگر عوام میں زیادہ بیداری پیدا کی جائے او رضلع بھر میں زور دار ٹیکہ کاری مہم پر زور دیا جائے تو کووِڈ کی تیسری لہر کو کم کیا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ یکم ؍ اَکتوبر 2021ء سے شروع ہونے والے ملک بھر کے ’’ کلین اِنڈیا مشن‘‘ میں شامل ہوں جس دوران ملک بھر میں 75 لاکھ کلو کوڑا کرکٹ جمع کیا جائے گا۔وزیر موصوف نے مختلف سکیموں کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی اِنتظامیہ کی مختلف فائدہ مند سکیموں میں کامیابیوں کی تعریف کی اور اَفسران سے کہا کہ وہ تن دہی ، محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں ۔دریں اثنا وزیر موصوف نے ڈی ڈی سیز ، بی ڈی سیز ، یول ایل بیز اور پی آر ائیز سے ملاقا ت کی جنہوں نے اَپنے اَپنے علاقوں کی ترقی سے متعلقہ مختلف مطالبات وزیرموصوف کو گوش گزار کئے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان ، ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل نزہت اِشفاق، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا ، ڈی ڈی سی وائس چیئرپرسن ، ایس پی گاندربل اور ضلع اِنتظامیہ کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔وزیر موصوف نے کہا کہ جل جیون مشن کامقصد ہے کہ دیہی ہندوستان کے تمام گھرانوں کو انفرادی گھریلو نل کنکشن کے ذریعے مناسب پینے کا پانی مہیا کیا جائے اوراُنہوں نے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ ضلع کے متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی سہولیت فراہم کرنے کو ترجیح دی جائے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ وزیر نے ضلع کا دورہ کیا اور اُمید ظاہر کی کہ وہ کھیل بنیادی ڈھانچے کو مزید ترقی دینے کے لئے ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے۔بعد میں مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اور امورِ نوجوان و کھیل کود انوراگ سنگھ ٹھاکرنے مختلف کھیلوں کے وفود میں سابق کھلاڑیوں ،کوچوں ، موجودہ کھلاڑیوں اور مختلف کھیل شعبوں کے اُبھرتے ہوئے کھلاڑی شامل تھے ، ملے اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔مرکزی وزیر نے وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکز ی حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں اور کھیل بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے پُر عزم ہے اور اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے کھیل میدانوں اور اِنڈور کی ترقی کے لئے پی ایم ڈیولپمنٹ پلان کے تحت 200 کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ یوٹی میں ’ کھیلو اِنڈیا سکیم ‘ کے تحت 40 مراکز کی منظوری دی گئی ہے جس میں نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق ضروری تربیت دی جائے گی ۔مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اور امورِ نوجوان و کھیل کود انوراگ سنگھ ٹھاکرنے اُٹھائے گئے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ حوصلہ اَفزا ہے کہ لوگ کھیلوں کی طرف زیادہ توجہ مرکوز کر رہے ہیں جو کہ پوری قوم کے لئے باعث اِفتخار ہے اور اِس خطے میں سرمائی اور گرمائی کھیلوں کی ترقی کے لئے ہر طرح کے تعاون کو یقین دہانی کرائی ۔ اِس سے قبل وزیر نے کھیر بھوانی شرائین تولہ مولہ میں حاضری دی اورسب کی خوشی ، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے دعا کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.