اسلام آباد، 29 ستمبر (یو این آئی/شنہوا) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 1560 نئے معاملے رپورٹ ہوئے جس کے بعد پورے ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 1243385 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ این سی او سی نے بتایا کہ پاکستان کا جنوبی صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کل 456897 معاملے ہیں ، اس کے بعد مشرقی پنجاب صوبہ میں 430353 افراداس سے متاثر ہوئے ہیں۔اس عرصے کے دوران پورے ملک میں 52 مریضوں کی موت ہوئی ،جس سے انفیکشن سے اپنی جان گنوانے والوں کی کل تعداد 27690 ہوگئی۔ اس وقت 48506 ایکٹیو کیس ہیں جبکہ 1167189 دیگر انفیکشن سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ویکسینیشن مہم بھی تیز ہوگئی ہے اور اب تک 27405873 افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔