مانچسٹر ، 30 ستمبر:پرتگال کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے مینچسٹر یانائیٹیڈ میں واپسی کے بعد چیمپئنز لیگ میں فاتح گول کیا ۔ان کے شاندار گول کی بدولت مانچسٹر یونائیٹیڈ نے ویلاریال کوشکست دی۔آخری لمحات میں کرسٹیانو رونالڈو کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔چیمپئنز لیگ میں 178 واں میچ کھیل رہے رونالڈو نے اسٹاپیج ٹائم کے پانچویں منٹ میں گول کیا۔ جس کی بدولت ٹیم نے دو ایک سے جیت حاصل کی ۔یونائیٹیڈ کی جانب سے یہ رونالڈو کا یہ پانچ میچوں میں پانچواں گول تھا۔ یہ چیمپئنز لیگ میں ان کا ریکارڈ 136 واں گول تھا ۔اس میچ کو دیکھنے کے لئے عظیم ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ایک اور میچ میں بائرن میونخ نےڈائی نامو کیو کو ہرایا جبکہ یووینٹس نے چیلسی کو شکست دی۔ (یواین آئی)