نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو راجستھان کے بانسواڑہ، سیروہی، ہنومان گڑھ اور دوسہ اضلاع میں چار نئے میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے : انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکل ٹیکنالوجی، جے پور کا بھی افتتاح کیا۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 100 سال کی سب سے بڑی وبا نے دنیا کے صحت کے شعبے کو بہت کچھ سکھایا ہے۔ ہر ملک اپنے طریقے سے اس بحران سے نمٹنے میں مصروف ہے۔ بھارت نے اس آفت میں اپنی طاقت، خود انحصاری بڑھانے کا عزم کیا ہے۔گجرات میں اپنے دور کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیراعلیٰ صحت کے شعبے کی کوتاہیوں کو جومیں نے محسوس کیا، گزشتہ 6-7 سالوں سے ملک کے صحت کے شعبے کو تبدیل کرنے کے لیے ہم نے ایک قومی نقطہ نظر، ایک نئی قومی صحت پالیسی پر کام کیا۔ آیوشمان بھارت کو سوچھ بھارت ابھیان اور اب آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن اس طرح کی کوششوں کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاہے وہ ایمس ہو، میڈیکل کالج ہو یا ایمس جیسے سپر اسپیشلٹی ہسپتال، ان کے نیٹ ورک کو تیزی سے ملک کے ہر کونے میں پھیلانا بہت ضروری ہے۔ آج ہم اطمینان کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ بھارت 6 ایمس سے 22 سے زیادہ ایمس کے مضبوط نیٹ ورک کی طرف بڑھ رہا ہے۔مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈاویہ نے اس موقع پر کہا کہ راجستھان کو وزیر اعظم کی طرف سے 4 نئے میڈیکل کالجوں کا تحفہ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں صحت کی بہتر سہولیات کو بڑھا کر 2000 سے زائد طلبہ ان میڈیکل کالجوں میں داخلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 127 کالج زیر تعمیر ہیں۔پیٹرو کیمیکل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جے پور کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کو ترقی سے جوڑنا ایک بڑا قدم ہے۔راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ راجستھان میں 30 میڈیکل کالج کھلنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سماجی تحفظ کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ وزیر اعظم نے راجستھان کو ایک اہم تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم خود انحصاربھارت کی مہم میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔راجستھان میں آنے والے چار نئے میڈیکل کالجوں کو ’ضلع یا ریفرل ہسپتالوں سے منسلک نئے میڈیکل کالجوں کے قیام ‘ کومرکز کے زیر اہتمام منصوبے کے تحت منظوری دی گئی ہے۔