نئی دہلی، 7اکتوبر:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جموں وکشمیر میں عام لوگوں کو نشانہ بنانے کے لئے دہشت گردوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ دفعہ 370ہٹنے کے بعد حکومت ریاست کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ کشمیر میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہ ہا ہے۔ دہشت گردی نہ تو نوٹوں کی منسوخی سے رکی نہ دفعہ 370ہٹانے سے مرکزی حکومت تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام رہی ہے۔ہمارے کشمیری بھائی بہنوں پر ہورہے ان حملوں کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور مرنے والوں کے کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔خیال رہے کہ دہشت گردوں نے جمعرات کو سری نگر کے عیدگاہ علاقہ میں اسکول کی ٹیچر ستیندر کور اور دیپک چند کو قتل کردیا۔ دو دن پہلے باندی پور میں کشمیر ی پنڈت ایل بندروکو قتل کیا گیا تھا۔ کشمیر کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ڈاکٹر بندرو اور دیگر قتل انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والے ہیں۔ (یو این آئی)