• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دشمن ممالک کو کراراجواب دیا جائے گا: شی جنپنگ

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-01
Reading Time: 1min read
A A
0
China President
FacebookTwitterWhatsapp

بیجنگ، یکم جولائی//چینی صدر شی جنپنگ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر غیرملکی طاقتیں چین کو دھمکانے یا متاثر کرنے کی کوشش کرتی ہیں تو انہیں پلٹ کر کرارا جواب دیا جائے گا۔صدر جنپنگ نے جمعرات کو حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے صدی سال کے موقع پرمنعقدہ ایک پروگرام میں جوشیلی تقریر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر جنپنگ نے مزیدکہا کہ چین کسی بھی ملک کو اپنے بارے میں کسی بھی طرح کے ’پوتر اپدیش‘ کی اجازت نہیں دے گا۔ اسے وسیع پیمانہ پر امریکہ کے لئے سمجھا جارہا ہے۔انہوں نے یہ بیان ایسے وقت دیا جب چین کو مبینہ طورپر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ہانگ کانگ میں اس کی کارروائی، خاص طورپر جمہوریت حامی کارکنو ں کے خلاف کئے گئے اقدامات کی وسیع پیمانہ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حالیہ دنوں میں تجارت، جاسوسی اور کورونا وبا پر امریکہ اور چین کے مابین تعلقات میں زوردار گراوٹ آئی ہے۔تائیوان کا مسئلہ بھی دونوں ممالک کے مابین تناو کی ایک اہم وجہ ہے جہاں تا ئیوان خود کو امریکی حمایت یافتہ ایک خودمختار ریاست کے طورپر دیکھتا ہے جبکہ چین اسے اپنے ایک الگ صوبہ کے طورپر دیکھتا ہے۔ امریکی قوانین کے مطابق اگر چین اس جزیرہ کو واپس لینے کے لئے طاقت کا استعمال کرتا ہے تو امریکہ کوتائیوان کو اس کی حفاظت کے لئے وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔مسٹر جنپنگ نے کہاکہ چین تائیوان کو اپنی زمین کے ساتھ جوڑے رکھنے کیلئے ایک ’اٹل عزم‘رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ہماری صلاحیت پر غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے اور چینی لوگ اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی شناخت کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔آج صبح اس صدی تقریب پروگرام میں فوجی جیٹ فلائی پاسٹ اور توپوں کی سلامی کا انعقاد ہوا اورحب الوطنی کے نغمے بجائے گا۔ یہ پروگرام بیجنگ کے تیانمین اسکوائر میں منعقد کیا گیا جہاں لوگوں کی بہت زیادہ بھیڑ تھی اور بیشتر لوگ بغیر ماسک لگائے آئے ہوئے تھے۔ (یو این آئی)

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.