سرینگر:بغیر محرم کیلئے امسال درخواست دینا لازمی نہیں ہوگا ، جن خواتین نے بغیر کے محرم حج کیلئے 2020 اور 2021 میں آن لائن درخواست ارسال کی تھیں ، امسال انہیں بغیر کسی درخواست کے ہی سعادت حج پر جانے کا موقع دیا جائے گا۔نقوی نے کہا ہے کہ ایئر انڈیا کو ٹاٹا کمپنی کو فروخت کئے جانے کے معاملہ پر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ایئر انڈیا کی فروخت سے حج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ حج کی پرواز کے اصول طئے شدہ ہیںکرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ممبئی میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ 2020 اور 2021 میں حج کورونا کے سبب موخر ہوگیا تھا۔ لیکن امسال بھی سعودی کے فیصلہ پر ہی حج منحصر ہے ، اس لئے دلی میں اس سلسلے میں 21 اکتوبر کو ایک نظر ثانی میٹنگ کا انعقاد ہوگا ، جس میں وزارت خارجہ ، جدہ کے سفیر اور ہندوستانی سفیروں کے ساتھ عملہ کی موجودگی میں حج کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔ایئر انڈیا کو ٹاٹا کمپنی کو فروخت کئے جانے کے معاملہ پر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ایئر انڈیا کی فروخت سے حج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ حج کی پرواز کے اصول طئے شدہ ہیں۔ پچاس فیصد عازمین کو لانے لے جانے کا ذمہ سعودی ایئر لائنس کا ہے اور پچاس فیصد ہندوستانی عازمین کو ہندوستانی ایئرلائنز سہولیات مہیا کراتی ہیں۔ اس لحاظ سے ہندوستانی ایئرلائنز کیلئے ٹینڈر نکالا جائے گا اور اس لحاظ سے عازمین کی آمد و رفت کو طے کیا جائے گا۔مختار عباس نقوی نے ممبئی کے حج ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کیریئر کے فروخت کے معاملہ پر وزارت کی نظر ہے اور اس معاملے پر ٹاٹا کمپنی سے گفت و شنید کی جائے گی اور عازمین کو سہولیات پہنچانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ مختار عباس نقوی نے کہا کہ اس سال حج 10 امبارکیشن پوائنٹ سے ہی ہوگا ، اس میں کورونا اصول و ضوابط کی پابندی لازمی ہوگی۔ ہندوستانی سرکار کا صحت اور سلامتی اصولوں کو ترجیحاتی بنیادوں پر نافذ کرنا مقصد ہے۔ دسمبر میں حج سے متعلق سعودی اور ہندوستان کا معاہدہ ممکن ہے۔ واضح رہے کہ ایئر انڈیا کی فروخت کی خبروں سے عازمین حج میں بے چینی پائی جارہی تھی۔ کیوں کہ عرصہ دراز سے ہندوستانی عازمین حج ایئر انڈیا کی فلائٹ سے سفر کیلئے پرواز بھرتے رہے ہیں۔مختار عباس نقوی نے کہا کہ اس سال دس امبارکیشن پوائنٹ سے ہی عازمین پروازیں بھرسکیں گے۔ ان میں گوہاٹی، کلکتہ ، لکھنو ، دہلی ، احمدآباد ، ممبئی ، کوچی اور حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ شامل ہیں۔بغیر محرم کیلئے امسال درخواست دینا لازمی نہیں ہوگا ، جن خواتین نے بغیر کے محرم حج کیلئے 2020 اور 2021 میں آن لائن درخواست ارسال کی تھیں ، امسال انہیں بغیر کسی درخواست کے ہی سعادت حج پر جانے کا موقع دیا جائے گا ، جبکہ دیگر عازمین کو نئے طریقہ سے امسال درخواست دینی ہوگی۔ تمام عازمین کیلئے آن لائن پورٹل پر درخواستیں دینی لازمی ہے۔