• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ملک بھر میں فضائی رابطہ کو مضبوط کیا جارہا ہے: وزیر اعظم

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-13
A A
0
ملک بھر میں فضائی رابطہ کو مضبوط کیا جارہا ہے: وزیر اعظم

ملک بھر میں فضائی رابطہ کو مضبوط کیا جارہا ہے: وزیر اعظم

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کہا کہ حکومت کا ہدف ملک میں شپنگ سامان کی لاگت کو کم کرنا، ریلوے کی نقل و حمل کی صلاحیت کو بڑھانا، بندرگاہوں پر جہازوں کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے اوقات کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں بنیادی ڈھانچے کی توسیع پر تیز اور بلند مقاصد کے ساتھ کام کر رہی ہے اور ’’ہندوستان اب دنیا میں ایک بڑے مینوفیکچرنگ سینٹر کا خواب دیکھ سکتا ہے‘‘۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی کے پرگتی میدان میں ’گتی شکتی یوجنا‘ کا افتتاح کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ آج ملک میں کئی دہائیوں سے نامکمل اسکیم کو مکمل کیا جا رہا ہے اور ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم تیز رفتاری سے کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف لاجسٹک کی لاگت کو کم کرنا، ریلوے کی نقل و حمل کی صلاحیت کو بڑھانا اور اگلے دو سے تین برسوں میں بندرگاہوں پر ٹرن اراؤنڈ (جہازوں پر مال چڑھانے، اتارنے) کے اوقات کو بہتر بنانا ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ اس وقت ملک میں 200 سے زائد ہوائی اڈوں، ہیلی پورٹس، واٹر ڈروم کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، ہندوستان میں ’پلگ اینڈ پلے انڈسٹریل سسٹم‘ بنانے میں مصروف ہے جس میں کوئی بھی کارخانہ دار مشین کو آتے ہی رکھ کر پروڈکشن شروع کر سکتا ہے۔ دہلی کے قریب دادری میں اسی طرح کے صنعتی ٹاؤن شپ پر کام جاری ہے جو مشرقی اور مغربی ریل راہداریوں سے منسلک کیا جائے گا اور تیز رفتار ریل اور سڑک رابطہ فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں ایسی ٹاؤن شپ قائم کر کے دنیا میں مینوفیکچرنگ پاور بننے کا خواب دیکھ سکتا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، جن دھن اکاؤنٹس، آدھار کارڈ اور موبائل فون خدمات کو عام آدمی تک پہنچانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں کے مابین ہم آہنگی کے لیے شروع کی گئی۔ انہوں نے گتی شکتی یوجنا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اگلے 25 کی تیاری میں مصروف ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ جب ان کی حکومت بنی تو ہندوستان میں دو میگا فوڈ پروسیسنگ پارکس تھے، آج یہاں 19 ایسے پارکس کام کر رہے ہیں۔ ان کی حکومت ملک میں گیس پائپ لائن کی گنجائش بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔ مینوفیکچرنگ کلسٹرز کی تعداد 5 سے بڑھا کر 15 کر دی گئی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.