• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سیلا سرنگ سیکورٹی کے ساتھ ساتھ اروناچل پردیش کی لائف لائن بنے گی:راجناتھ

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-14
Reading Time: 1min read
A A
0
بھارت کو اب للکارا نہیں جاسکتا!: راجناتھ

بھارت کو اب للکارا نہیں جاسکتا!: راجناتھ

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی 14 اکتوبر:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ اروناچل پردیش میں بننے والی سیلا سرنگ قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ علاقے کی سماجی و اقتصادی حالت کو مضبوط کرے گی اور آنے والے وقت میں توانگ سمیت پوری ریاست کی لائف لائن ثابت ہوگی مسٹر سنگھ نے جمعرات کے روز بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یہاں نیشنل وار میموریل میں منعقدہ ایک پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اروناچل پردیش کے مغربی کامینگ ضلع میں تعمیر کی جانے والی اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سرنگ سیلاکے آخری مرحلے کے کام کا دھماکہ کرکےافتتاح کیا۔ساتھ ہی انہوں نے آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر منائے جارہے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت بارڈر روڈز آرگنائزیشن، آرمی اور جی آر ای ایف کی موٹرسائیکل مہم کو بھی ہری جھنڈی دکھاکر نیشنل وارمیموریل سے روانہ کیا۔ یہ مہم 75 دنوں میں 20 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔اس موقع پر بارڈر روڈز آرگنائزیشن کی ڈیوٹی اور انتھک محنت کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آپ کے ملک کی سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے تئیں عزم کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا ، "ہمارے بی آر او کے جوان، سردی، گرمی، برسات اور برف باری کا سامنا کرتے ہوئے فوجی اور شہری مقاصد کے لیے سڑکیں اور پل بناتے ہیں۔ گزشتہ چند سالوں میں بی آر او نے ایسی حصولیابیاں حاصل کی ہیں، جو پوری دنیا کے لیے مطالعہ کا موضوع بن چکی ہیں۔”سیلا سرنگ کی اسٹریٹجک اور سماجی و اقتصادی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا، ’’یہ ٹنل قومی سلامتی کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ، یہاں کےشہریوں کی ٹرانسپورٹ سہولت میں بڑی تبدیلی لا کر یہاں کی سماجی و اقتصادی حالت کو مضبوط بنانے کا کام کرے گی۔ یہ سیلا سرنگ آنے والے وقتوں میں توانگ سمیت پورے اروناچل پردیش کی لائف لائن ثابت ہوگی۔ اس سرنگ کو استعمال کرنے والے مسافر ، چاہے وہ ہماری افواج کے سپاہی ہوں یا عام شہری ، اس راستے میں آنے والے بہت سے خطرات سے بچ سکیں گے۔ "انہوں نے کہا کہ حکومت بی آر اوکی تمام کوششوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔ (یو این آئی)

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.