• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کسان کے قتل کا ذمہ دار ٹکیت کا بیان: بی جے پی

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-15
A A
0
کسان کے قتل کا ذمہ دار ٹکیت کا بیان: بی جے پی

کسان کے قتل کا ذمہ دار ٹکیت کا بیان: بی جے پی

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی ، 15 اکتوبر:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعہ کو کسان لیڈر راکیش ٹکیت کو دہلی ہریانہ سرحد پر سنگھو بارڈر کے قریب کسانوں کے دھرنے کے مقام کے نزدیک ایک نوجوان کے وحشیانہ قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا بی جے پی کے آئی ٹی سیل انچارج امیت مالویہ نے ٹویٹ کیا ’’اگر راکیش ٹکیت لکھیم پور کھیری میں لوگوں کے پیٹ پیٹ کر قتل کے واقعے کو صحیح نہ ٹھہراتے اوران کے ساتھ یوگیندر یادو خاموش نہ بیٹھے رہتے تو آج کنڈلی میں نوجوانوں کا قتل نہ ہوا ہوتا‘‘۔انہوں نے کہا کہ’’ کسانوں کی تحریک کے نام پر احتجاج کرنے والے انتشار پسند عناصر کو بے نقاب کرنا ضروری ہو گیا ہے‘‘۔مسٹر مالویہ نے کہا کہ کچھ دن پہلے مسٹر ٹکیت نے انڈیا ٹوڈے کنکلیو میں کہا تھا کہ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں بی جے پی کارکنوں کے ہجوم کے ذریعہ کیا گیا پیٹ پیٹ کر قتل دراصل ایک عمل کا ردعمل تھا۔واضح رہے کہ 3 اکتوبر کو لکھیم پور کھیری میں 4 احتجاج کرنے والے کسانوں کی تیز رفتار گاڑی کے کچلنے سے موت ہوگئی تھی۔ الزام ہے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کے قافلے کی گاڑی اور ان کے ساتھیوں نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر گاڑیاں چلائیں۔ اس واقعے کے بعد ہونے والے تشدد میں ایک مقامی صحافی اور تین دیگر افراد کی موت ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ جمعہ کی صبح ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ایک شخص کی لاش دہلی ہریانہ سرحد پر کنڈلی کے قریب کسانوں کے دھرنے کے مقام پر بریکیڈ پر لٹکی ہوئی ملی۔ اس کا ہاتھ کٹا ہوا تھا۔ہریانہ پولیس نے اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.