دبئی، 17 اکتوبر: سابق ہندوستانی کھلاڑی سریش رینا نے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ ورلڈ کپ وراٹ کوہلی کے لئے جیت چاہئے ۔کپتان وراٹ کوہلی کا یہ آخری ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ ہے ایسے میں سابق کھلاڑی سریش رینا نے ٹیم انڈیا کو اپنے پیغام کے ذریعہ کہا کہ ٹیم انڈیا کو یہ ورلڈ کپ وراٹ کوہلی کے لئے جیتنا چاہئے۔وراٹ کوہلی پہلے ہی ٹی ٹوئنی عالمی کپ کے بعد اس فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں ۔رینا نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے لئے اپنے کالم میں لکھا، ’’ آئی سی سی مرد ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ہندوستان کے لئے عام پیغام ہے۔ وراٹ کوہلی کے لئے کرو۔انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں بطور کپتان وراٹ کوہلی آخری مرتبہ اتریں گے اس لئے ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے یہ کافی اہم ہے کہ ہم سبھی کو یہ یقین دلائیں کہ ہم یہ کرسکتے ہیں اور ہمیں ان کا ساتھ دینا ہوگا۔سابق ہندوستانی کھلاڑی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حالات کافی حد تک ہندوستان اور پاکستان کی طرح ہی ہیں ، ایسے میں ایشیا کی ٹیمیں اس مرتبہ عالمی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔رینا کے مطابق پاکستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا کافی مضبوط ہیں۔ ہندوستان کی ٹیم اپنا پہلا مقابلہ 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی ۔
یواین آئی۔