شارجہ، 26 اکتوبر :آصف علی (ناٹ آؤٹ 27) اور شعیب ملک (ناٹ آؤٹ 26) کی بہترین اننگ اور ان کے درمیان چھٹے وکٹ کے لئے اڑتالیس رنوں کی ناٹ آؤٹ شراکت داری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ کے گروپ دو کے میچ میں منگل کو پانچ وکٹ سے ہراکرمسلسل دوسری جیت درج کی۔پلیئر آف دی میچ حارث رؤف (22 رنز دے کر چار وکٹ) کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں پر 134 رنز کے معمولی اسکور تک محدود کر دیا۔ لیکن ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 87 رنز پر اپنی پانچ وکٹیں گنوا دیں۔ لیکن آصف اور ملک نے چھٹے وکٹ کی ناٹ آؤٹ شراکت داری میں 48 رنز جوڑکر پاکستان کو مسلسل دوسری جیت دلائی۔(یو این آئی)