شارجہ، 26 اکتوبر:افغانستان کے کپتان محمد نبی نے پیر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف 130 رن سے بڑی جیت حاصل کرنے کے بعد کہا کہ ہمارا یہی پلان تھا کہ ہم پہلے بلے بازی کریں اور مخالف ٹیم کے سامنے ایک بڑا اسکور کھڑا کریں۔نبی نے میچ کے بعد کہا ’’ہمارے سلامی بلے بازوں نے ٹیم کو پاور پلے میں بہترین شروعات دلائی۔ گرباز اور زردان نے جس طریقے سے اسٹائک روٹیٹ کیا وہ قابل تعریف ہے۔ ہر کسی کو پتہ لے کہ راشد اور مجیب دنیا کے بہترین گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ ہماری ٹیم میں کئی اچھے کھلاڑی ہیں اور مجھے امید ہےکہ ہم آگے بھی ایسے ہی جیتتے رہیں گے‘‘۔اپنے پانچ وکٹوں کی بدولت پلیئر آف میچ بنے مجیب الرحمان نے کہا ’’ہمارے ملک کو مبارکباد اور یہ عالمی کپ میں میرا پہلا پلیئر آف دی میچ کا خطاب ہے۔ یہاں ہمارے ملک کے سپورٹ کرنے والے لوگوں نے مجھے کافی پازیٹیو انرجی دی۔ شائقین ہماری حمایت کررہے ہیں اور یہی ایک سبب ہے کہ ہم نے اچھا کھیلا‘‘۔ (یو این آئی)