اجودھیا:03نومبر: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا آغاز پورے ہندوستان کے لئے فخر کی بات ہے اور یہ ان کے لئے بھی ذاتی طور پر فخر کا لمحہ ہے کیونکہ وہ اس تحریک مین شامل ہونے والے تیسری نسل ہیں۔اجودھیا میں دیپاتسو میں شرکت کے لئے بدھ کو رام کی نگری اجودھیا پہنچے مسٹر آدتیہ ناتھ نے یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ جس کام کو دنیا ناممکن کہتی تھی اجودھیا میں اس رام جنم بھومی کی تعمیر کے کام کا آغاز کر کے اسے ممکن بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے اسے ہندوستانی جمہوریت کی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستانی عوام کے عقیدے کی جیت ہے۔ یوگی نے کہا کہ میرے لئے یہ اور بھی زیادہ اہم اور فخر کی بات ہے کیونکہ اس تحریک میں شرکت کرنے والا میں تیسری نسل ہوں۔اترپردیش کے وزیر اعلی نے کہا’جب میں بھگوان شری رام کا اجودھیا میں ظہور ہوا تھا تو اس وقت میرے دادا گرو تحریک کے راہ نما تھے۔ رام مندر تعمیر کے سلسلے میں جب تحریک شروع ہوئی اس وقت میرے گرو رام جنم بھومی یگیہ کمیٹی کے صدر تھے اور مجھے بھی پورے پروگرام میں سرگرم شراکت داری کا موقع مل رہا ہے۔انہوں نے تینوں نسلوں کے کردار کو پربھو کی ‘لیلا’ قرار دیتے ہوئے یہ کہا کہ کس شخص کو کون سا کردار ادا کرنا ہے یہ ‘پربھو ہی طے کرتے ہیں۔آدتیہ ناتھ نے کہا’اترپردیش ہندوستان کی عقیدے کا ایک مرکزی نقطہ بن گیا ہے۔ اور ریاست کا مذہبی شہر اجودھیا کی چوطرفہ ترقی کرنے کے لئے مرکز اور اترپردیش حکومت کام کررہے ہیں۔ یہ شاندار رام مندر کی تعمیر ہورہی ہے۔ اس سے مذہبی سیاحت کے بھی بڑھنے کے امکانات ہیں۔اجودھیا کی دیوالی تقریب(دیپ اتسو) کو ملک کا پروگرام بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ سال پہلے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد نہیں ہوتا تھا۔ ریاست میں بی جے پی کی حکومت کے اقتدار میں آنے کےبعد دیپ اتسو پروگرام کا آغاز ہوا۔انہوں نے یقین دلایا کہ اجودھیا میں شری رام مندر تعمیر سمیت کام وقت مقررہ پر پورےہونگے۔یواین آئی