ٹی20 ورلڈ کپ سے انگلش بیٹر جیسن رائے انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔میگا ایونٹ کے سیمی فائنل پہنچنے والی انگلش ٹیم میں جیسن رائے کی جگہ جیمز وینس کو شامل کرلیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیکنیکل کمیٹی نے انگلش ٹیم میں جیسن رائے کی جگہ جیمز وینس کے ری پلیسمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔جیسن رائے گروپ ون میں جنوبی افریقا کے خلاف آخری میچ میں رن کے دوران ریٹائرڈ ہارٹ ہوکر میدان سے واپس چلے گئے تھے۔انگلش ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف وہ میچ 10 رنز سے ہار گئی تھی، اس مقابلے میں ربادا نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے انجری کے سبب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔واضح رہے کہ جیسن روئے جنوبی افریقہ کے خلاف پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جیمز ونس کو جیسن روئے کی جگہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔جیسن رائے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر پریشان ہوں لیکن انجری کے سبب ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔انگلش اوپنر نے کہا کہ امید ہے کہ ہم سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کریں گے اور فائنل بھی جیتیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انگلینڈ کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔ٹائمل ملز کو سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران انجری ہوئی تھی جس کے بعد ان کا اسکین کیا گیا جس میں انجری کی نوعیت معلوم ہوئی تھی۔ای سی بی نے ٹائمل ملز کی جگہ سرے کے کرکٹر رائس ٹاپلی کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔