• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, دسمبر ۱۰, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کرائسٹ چرچ حملہ: مجرم کا سزا کے خلاف اپیل پر غور

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-08
A A
0
کرائسٹ چرچ حملہ: مجرم کا سزا کے خلاف اپیل پر غور

کرائسٹ چرچ حملہ: مجرم کا سزا کے خلاف اپیل پر غور

FacebookTwitterWhatsapp

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد میں 51 نمازیوں کو ہلاک کرنے والے مجرم نے عمر قید کی سزا کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر پر غور شروع کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے’ رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق مجرم کے وکیل نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ برنٹین ٹیرنٹ نے سال 2019 میں حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔31 سالہ سفید فارم برنٹین ٹیرنٹ کو 15 مارچ 2019 میں کرائسٹ چرچ میں واقع 2 مساجد میں علیحدہ علیحدہ حملوں میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔مذکورہ واقعات میں 51 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 40 کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔واضح رہے یہ ملک کی تاریخ میں بڑے پیمانے پر قتل کی واردات تھی۔نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی قیدی کو عمر بھر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔برینٹن کے وکیل ٹونی ایلیس نے ریڈیو نیوزی لینڈ کو بتایا کہ گزشتہ سال اسے اس کے موکل کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ مقدمے کے ٹرائل کے دوران ان کے ساتھ ’انسانی اور توہین آمیز رویہ اپنایا گیا، جس کی وجہ سے اسے جرم کا اعتراف کرنا پڑا۔ایلیس جو برینٹن ٹیرنٹ کے واحد لوئر ہیں نے کورونر کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں اپنے مؤکل کی طرف سے دعویٰ کیا کہ کرائسٹ چرچ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی گئی، جس کے بعد مناسب عمل کی پیروی کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب وہ فیصلے کا انتظار کر رہے تھے ان کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا گیا جس کے انہوں نے ایک سادہ راستہ تلاش کرتے ہوئے جرم قبول کرنےکا فیصلہ کیا۔ایلیس کا مزید کہنا تھا کہ اس عمل کا مطلب یہ تھا کہ وہ ریمانڈ کے دوران غیر انسانی اور توہین آمیز رویے کا شکار تھے جس کی وجہ سے فیصلے کو غیر منصفانہ بنایا گیا۔برینٹن کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے اپنے موکل کو ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر پے رول کے عمر قید کی سزا کے خلاف نظر ثانی کی اپیل کریں کیونکہ ’اسے ناامیدی کی سزا‘ قرار دیا جاتا ہے جو زندگی کے حق کی خلاف ورزی ہے اور وہ اس بات پر غور کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ایلیس نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ’ رائٹرز‘ کو بتایا کہ ان کے موکل نے ایمیل کے ذریعے انہیں ہدایت دی ہے کہ مقامی میڈیا کے مخصوص آوٹ لیٹس سے بات کرے۔برینٹن ٹیرنٹ ایک آسٹریلوی شہری ہے، جس نے نماز جمعہ کے دوران کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر حملہ کیا اور ہیڈ ماؤنٹیڈ کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے واقعے کو براہِ راست نشر کیا تھا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.