• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, دسمبر ۱۰, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں مگر اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، شیخ رشید

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-15
A A
0
پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں مگر اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، شیخ رشید

پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں مگر اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، شیخ رشید

FacebookTwitterWhatsapp

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، جبکہ احتجاج کرنے والی دوسری جماعت ٹی ایل پی سے بھی مذاکرات جلد ہوجائیں گے۔اسلام آباد میں پولیس لائن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ معاملات بہتر طریقے سے طے پا جائیں گے اور پی ڈی ایم جب اسلام آباد آئے گی تو پولیس ان سے احسن طریقے نمٹے گی اگر وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں تو ان کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں لیکن ہمیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے۔وزارت داخلہ نے سابق چیف جسٹس کے حوالے سے کیے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ تمام وزراتوں کی جوابدہ نہیں ہے، تو ان وزارتوں سے متعلق سوالات ان کے وزرا سے کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میرے ماتحت 26 محکمے مجھ سے اس ہی حوالے سے بات کریں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اس انتخابی اصلاح کو ووٹ دیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران کے مناظر ہیں لوگ اپنے بچے بیچ رہے ہیں ہمیں اپنے پڑوسیوں کاخیال رکھنا چاہیے۔اس موقع پر شیخ رشید نے شہدا کے اہل خانہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ شہدا کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا کام جلد مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کی ضرورت ہے لہٰذا ہم دو قسطوں میں ایک ایک ہزار افراد بھرتی کرنے جارہے ہیں، ہم اسلام آباد پولیس کو ایک مثالی پولیس بنائیں گے۔شہدا کے لواحقین سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا سیاستدان نہیں ہوں جو پولیس کی سیاست کرے، سیاستدان اور پولیس کو اپنے اپنے کام کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جن حالات میں پاکستان میں پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے، میرے مطابق یہ بڑی سخت اور کٹھن زمہ داری ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں، اسلام آباد میں جرائم کو روکنے کے لیے ہم نے ڈبل ون ڈبل ٹو (1122) سروس، ایگل سروس، اور محفوظ شہر پر کام کر رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے فرانزک لیباٹری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 74 سال ہوگئے ہمارے پاس کوئی فرانزک لیبارٹری نہیں، فرانزک کے لیے ہمیں کیس لاہور بھیجنا پڑتا ہے، لٰہذا اسلام آباد میں فرانزک کا آغاز دسمبر سے قبل میں ہی کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے تقریب آنے سے قبل وزیر خزانہ سے ملاقات میں اسلام آباد پولیس کی نفری بڑھانے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی زمہ داریاں زیادہ ہیں تونفری بھی زیادہ ہونی چاہیے کیونکہ اتنے لوگ ہیڈن پارک میں احتجاج نہیں کرتے جتنے ڈی چوک پر احتجاج کرتے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے بات چیت ہورہی ہے ، مسائل کا حل جلد نکالیں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.