جاپان میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی وزارت داخلہ کے حکام نے کہا کہ رواں سال جولائی تا ستمبر بے روز گار افراد کی تعداد 6 لاکھ 60 ہزارکے لگ بھگ رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق تقریبا تین میں سے ایک جاپانی بے روزگاری کا سامنا کر رہا ہے۔ جاپانی وزارت محنت نے کورونا وائرس سے متاثرہ بیروزگار افراد کے لیے انشورنس سسٹم اور خصوصی طبی سہولیات کی پیشکش کی ہے جو صرف 360 دن تک جاری رہے گا ۔ جاپانی حکومت نے بے روزگاری میں اضافے سے بچنے کے لیے شہریوں کو نئی ملازمتوں کی کم پیشکشیں کی ہیں، کیونکہ وبا نے ملکی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔