• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ڈی ویلیئرز کا تمام طرح کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-19
Reading Time: 1min read
A A
0
ڈی ویلیئرز کا تمام طرح کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

ڈی ویلیئرز کا تمام طرح کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

FacebookTwitterWhatsapp

جوہانسبرگ، 19 نومبر:مسٹر 360 ڈگری کے نام سے مشہور جنوبی افریقہ کے بہترین بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرح کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس سے رائل چیلنجرز بنگلورسمیت تمام فرنچائزی ٹی -20 لیگ کے ساتھ ان کی وابستگی ختم ہوجائے گی، 2018 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے ڈی ویلیئرز لیگ کرکٹ کھیل رہے تھے ۔ڈی ویلیئرز نے ٹویٹر پر اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے ، لیکن میں نے تمام کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، میں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ خوب انجوائے کیاہے ، میں نے خالص خوشی اور جوش و جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلا ہے ، اب 37 سال کی عمر میں وہ لو اتنی تیزنہیں جلتی ہے ۔”ڈی ویلیئرز آخری بار رائل چیلنجرز کے لیے 2021 کے آئی پی ایل میں کھیلے تھے ، جہاں انھوں نے 15 میچوں میں 313 رنز بنائے ۔ انہوں نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچ کھیلا اوروہ تمام سیزن کا حصہ رہے ہیں۔ 2011 میں فرنچائز کے ساتھ اپنی وابستگی کا آغاز کرتے ہوئے ، ڈی ویلیئرز نے فرنچائز کے لیے 157 میچ کھیلے اور 158.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے 4522 رنز بنائے ۔انہوں نے کہا، "میں نے آر سی بی کے لیے کھیلتے ہوئے ایک طویل اور نتیجہ خیز وقت گزارا ہے ۔ 11 سال گزر چکے ہیں اور لڑکوں کو چھوڑناکافی تکلیف دہ ہے ۔ یقیناً اس فیصلے تک پہنچنے میں کافی وقت لگا، لیکن کافی غورخوض کے بعد میں نے اپنے جوتے لٹکانے اور اپنے خاندان کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ڈی ویلیئرز نے کہا، [؟]میں آرسی بی انتظامیہ، میرے دوست وراٹ کوہلی، ٹیم کے ساتھیوں، کوچز، معاون عملے ، مداحوں اور پورے آرسی بی خاندان کا مجھ پر بھروسہ کرنے اور ان تمام سالوں کی حمایت کرنے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ آرسی بی کے ساتھ ایک یادگارسفرہا ہے ۔ ذاتی محاذ پر میرے پاس زندگی بھر کے لیے بہت سی یادیں ہیں۔ آرسی بی ہمیشہ میرے اور میرے خاندان کے بہت قریب رہے گا اور اس شاندار ٹیم کو سپورٹ کرتا رہے گا۔ میں ہمیشہ کے لئے آرسی بی کا ہوں۔ڈی ویلیئرز کے کیریئر کے آخری ساڑھے تین سال اس سوال سے بھرے ہوئے تھے کہ آیا وہ جنوبی افریقہ کی وائٹ بال ٹیموں میں واپس آئیں گے ، خاص طور پر ورلڈ کپ کے لیے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے 2019 کے ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کرنے سے کچھ وقت قبل ڈی ویلیئرز نے سفید گیند کے اس وقت کے کپتان فاف ڈو پلیسس سے رابطہ کیا تھا، لیکن سلیکٹرز نے انھیں لینے کی ان کی درخواست کو ٹھکرا دیا۔حال ہی میں سلیکٹرزکے سابق کوآرڈینیٹر لنڈا زونڈی نے تصدیق کی کہ منتظمین کا خیال تھا کہ ڈی ویلیئرز کو واپس بلانا ان کھلاڑیوں کے کے لئے نامناسب ہوگا جوپہلے سے ہی سسٹم میں تھے ۔ڈی ویلیئرز موجودہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر کے ساتھ ٹی-20 عالمی کپ کے لئے واپسی کے بارے میں بات چیت کررہے تھے ، جو شروع میں 2020 کے لئے مقررتھا، لیکن مئی میں یہ واضح کردیا گیا تھا کہ ان کی واپسی ناممکن ہے ۔یواین آئی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.