ایک نئے بین الاقوامی سروے میں متحدہ عرب امارات کو لوگوں کے رات کوپیدل چلنے کے حوالے سے دنیا کا محفوظ ترین ملک قراردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گیلپ گلوبل لااینڈ آرڈر(من وامان2021)کی رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کا95 فی صد اسکوررہا ہے اور اس کو رات کوبہ حفاظت چلنے کے لیے نمبرایک ملک قرار دیا گیا ہے۔اس اشارئیے میں ناروے دوسرے نمبر پر رہا ہے۔اس نے 93 فی صد اسکورکیا۔متحدہ عرب امارات امن و امان کے اعلی ترین انڈیکس میں بھی دوسرے نمبرپررہا ہے اوراسے ناروے کے بعد دنیا کا دوسرا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔اس اشاریے میں ان دونوں ملکوں نے بالترتیب 93 اور94 پوائنٹس حاصل کیے ۔گیلپ کے امن وامان انڈیکس میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والے سرفہرست پانچ ممالک میں ناروے (94 فی صد)کیساتھ پہلے، متحدہ عرب امارات ((93فی صد)کیساتھ دوسرے، چین(93فی صد)کیساتھ تیسرے، سوئٹزرلینڈ بھی (93فی صد)کیساتھ چوتھےاور فن لینڈ( 92 فی صد)کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق جہاں تک تنہا چلنے والے افراد کے لیے پانچ محفوظ ترین ممالک کا تعلق ہے، توان میں سرفہرست ممالک متحدہ عرب امارات ، ناروے، چین، سلووینیا اور تائیوان ہیں،اس رپورٹ کے نتائج قانون کی حکمرانی میں اپنی حفاظت اور سلامتی کے بارے میں لوگوں کے تصوروادراک پر مبنی تھے۔ یہ سروے 2020 اور 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران میں کیے گئے تھے۔اس عرصے میں کرونا وائرس کی وبا عروج پر تھی۔اکتوبر میں جارج ٹان یونیورسٹی کی جاری شدہ رپورٹ میں متحدہ عرب امارات خواتین، امن اور سلامتی (ڈبلیو پی ایس)انڈیکس 2021 میں بھی سرفہرست رہا تھا۔اس نے کمیونٹی سیفٹی کے تاثرکے زمرے میں سب سے زیادہ درجہ حاصل کیا اور 98.5 فی صد نمبرحاصل کیے تھے۔