نئی دہلی //( پی آئی بی ) مرکزی وزیر پنشن ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کی مکرّر وضاحت کی کہ شریک حیات کی پنشن کے لئے جوائنٹ بینک اکاؤنٹ لازمی نہیں ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ہمیشہ معاشرے کے تمام طبقات بشمول ریٹائر ہوجانے والوں اور پنشن یافتگان کے لئے زندگی آسان بنانے کی کوشش کی ہے کیونکہ وہ اپنے تمام تر تجربات اور برسوں کی طویل خدمات کے ساتھ ملک کیلئے اثاثہ ہیں۔انہوں نے پنشن کے محکمے کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اگر دفتر کے سربراہ اس بات سے مطمئن ہیں کہ ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازم کے لئے اپنی شریک حیات کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ کھولنا ایسی وجوہ کی بنا پر ممکن نہیں ہے جو ان کے قابو سے باہر ہیں تو اس ضرورت میں نرمی کی جا سکتی ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پنشن دینے والے تمام بینکوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر میاں بیوی (فیملی پنشنر) فیملی پنشن کے کریڈٹ کے لئے اپنے موجودہ جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کا انتخاب کرتے ہیں تو بینکوں کو اُن سے نیا اکاؤنٹ کھولنے پر اصرار نہیں کرنا چاہیے۔وزیر نے مزید کہا کہ شریک حیات کے ساتھ جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کی بہر حال ضرورت ہے۔ اسے اُس شریک حیات کے ساتھ کھولا جانا چاہیے جس کے حق میں پی پی او میں فیملی پنشن کی اجازت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اکاؤنٹس میں لین دین پنشنر کی خواہش کے مطابق "سابق یا زندہ بچ جانے والے” یا "یا تو یا زندہ بچ جانے والے” کی بنیاد پر ہوگا۔مشترکہ بینک اکاؤنٹ کھولنے کی وجہ یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فیملی پنشن بغیر کسی تاخیر کے شروع ہو جائے اور فیملی پنشنر کو نیا پنشن بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لئے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ فیملی پنشن شروع کرنے کی درخواست جمع کرواتے وقت یہ فیملی پنشنر کے لئے کم سے کم دستاویزی عمل کو بھی یقینی بناتا ہے۔