نئی دہلی، 22 نومبر: دھماکہ خیز بلے باز شاہ رخ خان کی 15 گیندوں پر 33 رن کی زبردست اننگ کی بدولت تمل ناڈو نے یہاں پیر کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں فائنل مقابلے میں کرناٹک کو چار وکٹ سے شکست دے کر تیسری بار سید مشتاق علی ٹرافی کاخطاب جیت لیا۔دفاعی فاتح تمل ناڈو نے اس بڑے میچ میں ٹاس جیت کر کرناٹک کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ کرناٹک نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 151 کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ جواب میں تمل ناڈو نے مڈل آرڈر بلے باز شاہ رخ خان کے 15 گیندوں پر ناقابل شکست 33 رنز کی بدولت 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنا کر میچ اور ٹائٹل جیت لیا۔ تمل ناڈو نے اس جیت کے ساتھ اپنے خطاب کا دفاع بھی کیا۔تمل ناڈو کو جیت کے لیے آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے۔ دباؤ میں کھیلتے ہوئے شاہ رخ نے سائی کشور کے ساتھ مل کر اس اوور میں 17 رنز بناڈالے اور ٹیم کو لگاتار دوسری بار ٹائٹل دلادیا۔ شاہ رخ نے 15 گیندوں کی اپنی اننگ میں تین چھکے اور ایک چوکا لگایا۔یواین آئی۔الف الف