• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

آفات کے وقت مسلح افواج مضبوطی سے ملک کے ساتھ کھڑی ہیں: راجناتھ

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-24
Reading Time: 1min read
A A
0
حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کا کردار بڑھ رہا ہے: راج ناتھ

حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کا کردار بڑھ رہا ہے: راج ناتھ

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مسلح افواج نے کسی بھی وقت ملک اور اس کے اتحادیوں کے لئے دن رات جان بچانے والی کارروائیاں کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر ملک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہیں۔بدھ کو یہاں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق 5ویں عالمی کانگریس کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے بتایاکہ "ہماری مسلح افواج نے بار بار ثابت کیا ہے کہ وہ قدرتی اور انسانوں کی بنائی ہوئی آفات کے وقت ملک اور اس کے شراکت داروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہیں۔” خطے میں سب کی ترقی اور سلامتی سے متعلق ہندوستان کے ‘ساگر’ منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ منصوبہ سمندر سے متصل ممالک کے درمیان اقتصادی اور سلامتی کے شعبہ میں تعاون کو بڑھانے سے لے کرصلاحیت کی تعمیر، پائیدار علاقائی ترقی، اس میں قدرتی آفات، بحری قزاقی اور دہشت گردی جیسے غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک ایکشن پلان بھی شامل ہے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ ساگر منصوبہ میں انسانی بحران اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے موثر میکانزم تیار کرنے کا انتظام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے مصیبت کے وقت بحر ہند کے علاقے میں انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے کاموں کو انجام دیا ہے ۔اس حوالے سے انہوں نے مسلح افواج کی جانب سے حالیہ برسوں میں یمن میں آپریشن راحت، سری لنکا میں گردابی طوفان، انڈونیشیا میں زلزلے ، موزمبیق میں سمندری طوفان اور سیلاب کے دوران کیے گئے انسانی امدادی آپریشنز کا ذکر کیا۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ہندوستان نے اس علاقے میں اپنی مہارت کے فوائد کو دوست ممالک کے ساتھ بانٹنے کے لیے ایک اتحاد بنایا ہے ۔ اس کے تحت ہندوستان آفات سے نمٹنے کے طریقوں پر مختلف ممالک کی متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ مشقیں بھی کر رہا ہے ۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ہندوستان نے کووڈ کی وبا سے نمٹنے کے لیے مختلف ممالک کو ویکسین اور دیگر ادویات کی فراہمی میں بھی تعاون کیا ہے ۔ انہوں نے کووڈ کے بعد کی دنیا میں مل کر ایسے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی۔ اسپیس، کمیونیکیشن، بائیو انجینئرنگ، مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ اس کے فوائد ہر کسی تک پہنچنا چاہیے ۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کیمپس میں آج سے 27 نومبر تک دارالحکومت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر پانچویں عالمی کانگریس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔یواین آئی۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.