• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۱۴, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بی جے پی ارکان کو پارلیمنٹ میں موجود رہ کرقانون سازی میں حصہ لینا چاہیے: وزیر اعظم

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-08
A A
0
دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ:وزیر اعظم نریندر مودی

دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ:وزیر اعظم نریندر مودی

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں پی ایم مودی نے پارٹی کے تمام ممبران کو پارلیمنٹ میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی طرح آپ سے ایک ہی بات کو بار بار کہنا درست نہیں ہے۔کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تمام ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں موجود رہنے اور قانون سازی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق منگل کو یہاں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں پی ایم مودی نے پارٹی کے تمام ممبران کو پارلیمنٹ میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی طرح آپ سے ایک ہی بات کو بار بار کہنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں ورنہ تبدیلی آجائے گی۔میٹنگ میں بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے پارٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے بعد اپنے اپنے حلقوں میں جا کر پارٹی کے ضلع اور ڈویڑنل صدور سے بات چیت کریں اور انہیں چائے پر بحث کے لیے بلائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 14 دسمبر کو وہ وارانسی میں اپنے پارلیمانی حلقہ کے ضلع اور ڈویڑنل صدور کو چائے پر مدعو کریں گے۔پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میٹنگ میں وزیر اعظم نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے ایم پی اسپورٹس مقابلہ، ایم پی تندرست چائلڈ مقابلہ اور سوریہ نمسکار مقابلہ منعقد کرنے کے علاوہ اپنے اپنے علاقوں میں پدم ایوارڈ حاصل کرنے والوں سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی۔پی ایم مودی کو میٹنگ میں 15 نومبر کو برسا منڈا کے یوم پیدائش کو ’جن جاتیہ گورو دوس‘ قرار دینے پراعزاز سے نوازا گیا۔ میٹنگ میں مودی کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، ایوان بالا راجیہ سبھا میں قائد ایوان پیوش گوئل، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور کئی دیگر وزراء اور پارٹی ممبران پارلیمنٹ موجود تھے۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ عام طور پر پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ہر منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ہوتی ہے۔ اس بار یہ میٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے باہر ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کے آڈیٹوریم میں ہوئی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.