کینبر (یو این آئی/ا سپوتنک) //آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے جمعرات کو عالمی نمبرایک ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ کے تعلق سے میڈیا میں جاری تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے انہیں آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے خصوصی اجازت نہ دئے جانے کا اعلان کیا۔موریسن نے چارلیمونٹ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا، "جوکووچ کو ان تمام ضوابط پر عمل کرنا ہوگا جو دوسرے کھلاڑیوں کے لیے موجود ہیں۔” ٹینس کھلاڑیوں، حتیٰ کہ ممبران پارلیمنٹ اور دیگرکسی کے لیے بھی کوئی خاص ضوابط نہیں ہیں۔ وہ ایک ہی ضوابط سے کھیلتے ہیں۔دوسری جانب جوکووچ نے اب بھی اپنی ویکسینیشن کی حیثیت ظاہر نہ کرنے پر بضد ہیں۔ 2022 کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ، آسٹریلین اوپن کا انعقاد آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں 17 سے 30 جنوری کے درمیان ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ ٹینس آسٹریلیا نے گزشتہ چند ماہ قبل تمام کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ کھیلنے اور طبی چھوٹ حاصل کرنے کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا لازمی قرار دیا تھا۔










