نئی دہلی: ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے 332 ویں دن پیر کو 60 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کووڈ ویکسینیشن کی تعداد 133.79 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے دیر شام یہاں بتایا کہ ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت آج شام 7 بجے تک 133 کروڑ 79 لاکھ 69 ہزار 484 افرد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ آج 60 لاکھ 49 ہزار 911 افراد کو ویکسین دی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 81 کروڑ 71 لاکھ 47 ہزار 568 افراد کو کووڈ ویکسین کی پہلی جبکہ 52 کروڑ 8 لاکھ 21 ہزار 916 افراد کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ ویکسینیشن دیر شام تک جاری رہی۔ اس لیے مجموعی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔وزارت کے مطابق ویکسینیشن کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے اور اعلیٰ سطح پر اس کی نگرانی کی جاتی ہے۔