نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ‘دہلی کی یوگ شالا پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت نے یوگا اور میڈیٹیشن کو گھر گھر جا کر عوامی تحریک بنانے کے مقصد سے یہ پروگرام شروع کیا ہے۔مسٹر کیجریوال نے پیر کو یہاں ایک پروگرام کے دوران ‘دہلی کی یوگ شالا پروگرام کا آغاز کیا۔ یوگا کی کلاسیں جنوری سے دہلی کے مختلف مقامات پر شروع ہوں گی۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ پورے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے، جس کے تحت دہلی حکومت لوگوں کو مفت میں یوگا کرائے گی۔ آج کی بھاگ دوڑ کی زندگی میں انسان کا جسم، دماغ اور روح صحت مند نہیں ہے، ایسے میں یوگا اس کی بہت مدد کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 25 لوگوں کا ایک گروپ 9013585858 پر مس کال کرتا ہے تو دہلی حکومت یوگا کے لیے مفت اساتذہ فراہم کرے گی۔ اس کے لیے 400 اساتذہ کو تربیت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں میں دہلی حکومت نے نظم و نسق کے میدان میں کئی کامیاب تجربات کیے ہیں اور ان کا ملک اور بیرون ملک چرچا ہو رہا ہے۔ ہم نے تعلیم کے شعبہ میں بہت سے تجربات کیے ہیں۔ ہیپی نیس کلاسز، انٹرپرینیور کلاسز، پیٹریاٹک کلاسز کا تجربہ کیا اور اسکول کو بہت اچھا کیا۔ اسی طرح صحت کے شعبے میں بھی بہت سے تجربات کیے گئے۔ بجلی کے شعبہ میں بھی تجربے کئے گئے۔ لوگ یقین نہیں کر سکتے کہ دہلی میں 24 گھنٹے مفت بجلی ہے۔ یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ اب لوگ تیرتھ یاترا پر جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت آج ایک اور طرح کا کام کرنے جا رہی ہے۔ ہم نے دہلی میں بہت سے ہسپتال اور محلہ کلینک بنائے۔ صحت کا نظام ایسا ہے کہ دہلی میں اگر کسی کو کوئی بیماری ہے تو آپ کو پیسوں کی فکر نہیں ہے۔ آپ کو کھانسی سے لے کر بڑی سرجری تک 70-80 لاکھ روپے آئے گا تب بھی دہلی حکومت آپ کا تمام علاج مفت فراہم کرتی ہے۔ آج ہم جو تجربہ کرنے جا رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ لوگ بالکل بیمار نہ ہوں۔ لوگ بیمار کیوں ہوتے ہیں، بیمار پڑتے ہیں، تب ہی انہیں اسپتال جانا پڑتا ہے۔