• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, دسمبر ۱۱, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ہرناز سندھو 21 برس بعد مس یونیورس کا اعزازجیتا

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-14
A A
0
ہرناز سندھو 21 برس بعد مس یونیورس کا اعزازجیتا

ہرناز سندھو 21 برس بعد مس یونیورس کا اعزازجیتا

FacebookTwitterWhatsapp

ایلات: ہرناز سندھو کے 2021 کی مس یونیورس یا حسین کائنات انتخاب کے بعد انڈیا کا یہ اعزاز جیتنے کا دو دہائی سے زیادہ عرصے کا انتظار ختم ہو گیا ہے۔21 سالہ ہرناز نے اسرائیل کے شہر ایلات میں منعقدہ 70ویں مس یونیورس مقابلے میں شامل 79 حسیناؤں میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور حتمی مرحلے میں انھوں نے پیراگوئے کی نادیہ فریرا اور جنوبی افریقہ کی لالیلا مسوانے کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔ 2020 کی مس یونیورس میکسیکو کی اینڈریا میزا نے ہرناز سندھو کو تاج پہنایا۔ہرناز مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی تیسری انڈین ہیں۔ ان سے قبل لارا دتہ سنہ 2000 جبکہ سشمیتا سین 1994 میں حسینہ کائنات منتخب ہوئی تھیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ جس برس لارا دتہ نے یہ اعزاز جیتا تھا، اسی برس انڈین پنجاب سے تعلق رکھنے والی ہرناز سندھو پیدا ہوئی تھیں۔ٹاپ تھری، فائنل راؤنڈ کے دوران، تمام شرکا سے پوچھا گیا کہ ‘وہ آج کے دور میں ذہنی دباؤ کا سامنا کرنے والی نوجوان خواتین کو کیا مشورہ دیں گے تاکہ وہ اس کا سامنا کر سکیں؟‘اس سوال پر ہرناز سندھو کا کہنا تھا کہ ‘آج کے نوجوانوں پر سب سے بڑا دباؤ خود اعتمادی کا ہے، یہ جاننا کہ کیا باقی لوگوں سے آپ منفرد ہیں وہی آپ کو خوبصورت بناتا ہے۔ دوسروں سے اور جو کچھ بھی پوری دنیا میں ہو رہا ہے، اس سے اپنا موازنہ کرنا چھوڑ دیں۔ یہ بہت ضروری ہے۔‘‘جو کچھ ہوا ہے اس کے بارے میں بات کرنے کے لیے باہر آؤ، اپنی بات کرو کیونکہ تم اپنی زندگی کے رہنما ہو، تم اپنی آواز ہو، مجھے اپنے آپ پر یقین ہے اور اسی لیے میں آج یہاں کھڑی ہوں۔‘اس سوال کے جواب نے ہرناز کو ٹاپ تھری میں جگہ دی اور وہ فاتح قرار پائی۔اس سے پہلے ٹاپ 5 راؤنڈ میں ان سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا۔ہرناز سندھو نے جواب دیا ‘میرا دل ٹوٹ جاتا ہے جب میں قدرتی ماحول کو اتنے برے حال گزرتا دیکھتی ہوں اور یہ سب ہمارے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے ہے، میں پوری طرح سے مانتی ہوں کہ یہ وقت کم ہے، ابھی زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارا ہر عمل اسے درست کر سکتا ہے۔ یا تو ماحول کو بچائیں یا تباہ کریں۔ روک تھام کرنا افسوس کرنے اور مرمت کرنے سے بہتر ہے۔اور دوستو، آج میں آپ کو اس کے لیے قائل کرنا چاہتی ہوں۔ میں کوشش کر رہی ہوں۔‘ہرناز سندھو سے پہلے صرف دو انڈین خواتین مس یونیورس کا ٹائیل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ سشمیتا سین نے پہلی بار 1994 میں اور لارا دتہ نے دوسری بار سال 2000 میں یہ خطاب جیتا تھا۔ہرناز سندھو 17 سال کی عمر سے مقابلہِ حسن کی مختلف تقریبات میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس سے قبل وہ مس دیوا 2021 کا خطاب جیت چکی ہیں۔2019 میں، انھوں نے فیمینا مس انڈیا پنجاب کا خطاب جیتا اور 2019 کے فیمینا مس انڈیا مقابلے کے ٹاپ 12 میں جگہ بنائی۔اس کے علاوہ وہ دو پنجابی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ٹائیٹل جیتنے کے بعد ہرناز سندھو نے کہا کہ میں اس سفر میں میری رہنمائی اور مدد کرنے کے لیے میں اپنے رب، اپنی فیملی اور مس انڈیا تنظیم کی شکر گزار ہوں۔‘ان تمام لوگوں کے لیے بہت سارے پیار جنھوں نے میرے لیے دعائیں کیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.