• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, دسمبر ۱۱, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سچن تیندولکر نے حیدرآباد کے تیزگیندباز محمد سراج کی ستائش کی

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-24
Reading Time: 1min read
A A
0
سچن تیندولکر نے حیدرآباد کے تیزگیندباز محمد سراج کی ستائش کی

سچن تیندولکر نے حیدرآباد کے تیزگیندباز محمد سراج کی ستائش کی

FacebookTwitterWhatsapp

حیدرآباد:جنوبی افریقہ کے ساتھ کھیلی جانے والی ٹسٹ سیریز سے پہلے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن تیندولکر نے حیدرآباد کے تیزگیندباز محمد سراج کی ستائش کی جس پر محمد سراج کافی پُرجوش نظرآئے۔سراج نے سچن کی اس ستائش کو کافی ترغیب دلانے والا قرار دیا اوروعدہ کیا کہ وہ ٹیم کے لئے ہمیشہ بہتر مظاہرہ کریں کی کوشش کریں گے۔حیدرآباد کے تیزگیندباز جو ان دنوں جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹسٹ سیریز کے لئے جوہانسبرگ میں ہیں،نے کرکٹ کے اس عظیم کھلاڑی کی ستائش کے جواب میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا”شکریہ سر۔آپ کی طرف سے مجھ کو کافی ترغیب ملی ہے۔میں ہمیشہ میرے ملک کے لئے بہتر مظاہرہ کروں گا“۔سچن نے سراج کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہاکہ وہ سراج کو پسند کرتے ہیں،ان کو سراج میں سب سے زیادہ پسند چیز یہ ہے کہ ہر مرتبہ ان کی باڈی لینگویج اورشدت ان میں نظر آتی ہے۔جب وہ گیند کرنے کے لئے دوڑلگاتے ہیں تو یہ سمجھنا مشکل ہوتا ہے کہ یہ کھیل کا پہلا اوور ہے یا دن کاآخری اوور ہے۔سچن نے کہا”ان کے پیروں میں اسپرنگ ہے اوروہی وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ان کا رنراپ توانائی سے بھرپور ہوتا ہے اور ان کا شمار ان گیند بازوں میں ہوتا ہے جنہیں آپ دیکھ کر یہ محسوس نہیں کرسکتے کہ وہ کھیل کا پہلااوورکررہے ہیں یا پھر دن کا آخری اوور۔“سچن نے ایک پروگرام جس کا نام بیک اسٹیج وتھ بوریا ہے میں یہ ستائشی کلمات اداکئے۔انہوں نے سراج کو تیزی کے ساتھ سیکھنے والاکھلاڑی بھی قراردیا۔سچن نے 27سالہ سراج کی جانب سے آسٹریلیا میں دکھائی گئی ذہنی پختگی کی بھی ستائش کی جہاں انہوں نے ملبورن میں کھیلے گئے اپنے پہلے ٹسٹ میں پانچ وکٹس (پہلی اننگز میں دو اور دوسری اننگز میں تین)لئے تھے۔سچن نے کہا ”وہ ایک مناسب بولر ہیں اور مثبت ذہنیت کے حامل ہیں۔وہ تیزی کے ساتھ سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جب انہوں نے آسٹریلیا میں گذشتہ سال پہلا ٹسٹ میچ کھیلاتھا ایسا محسوس ہی نہیں ہورہا تھا کہ وہ پہلا میچ کھیل رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ذہنی پختگی کا مظاہرہ کیا تھا۔انہوں نے اپنا اسپیل خوب صورتی کے ساتھ مکمل کیا اور اس کے بعد سے انہوں نے پیچھے نہیں دیکھا۔ہر مرتبہ جب میں ان کو دیکھتا ہوں تو ان میں نئی چیز مجھے نظرآتی ہے۔“ہندوستانی ٹیم میں جسپریت بمرا،محمد سمیع اور ایشانت شرما جیسے بہترین گیندبازوں کے ہونے کے باوجود محمد سراج نے اس ٹیم میں کئی مواقع حاصل کئے۔ان دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹسٹ کی سیزیز ہوگی۔پہلا ٹسٹ 26تا30دسمبر کھیلاجائے گا۔دوسراٹسٹ 3تا7جنوری اور آخری ٹسٹ 11تا15جنوری کھیلاجائے گا۔26دسمبر سے باکسنگ ڈے کے موقع پر پہلا ٹسٹ میچ سینچورین میں کھیلاجائے گا۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.