کلکتہ:فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی 2022 کے بین الاقوامی ریفریوں کی فہرست میں 18 ہندوستانی ریفریوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔تفصیلی فہرست میں ایسے افسران شامل ہیں جو ریفری اور اور اسسٹنٹ ریفری بننے کے اہل ہیں۔ ان 18 ریفریوں میں سے چار خواتین (دو ریفری اور دو اسسٹنٹ ریفری) اور 14 مرد (چھ ریفری اور آٹھ اسسٹنٹ ریفری) ہیں۔مرد ریفریز میں تیجس ناگوینکر، سری کرشنا کوئمبٹور رامسوامی، روون ارومگھن، کرسٹل جان پرانجل بنرجی، وینکٹیش رامچندرن شامل ہیں، جبکہ مرد اسسٹنٹ ریفریز میں سمنت دتہ، انٹونی ابراہم، جوزف لوئی، ویراموتھو پرشورامن، سرم پال، کینڈی سپم، ارون ششی دھرن پلئی، است کمار سرکار شامل ہیں وہیں خواتین ریفریوں میں رنجیتا دیوی ٹیکچم اور کنیکا برمن ہیں جبکہ خواتین اسسٹنٹ ریفریز میں یووینا فرنینڈس اور ریوہلنگ دھر شامل ہیں۔