بلغراد: دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ یکم جنوری سے آسٹریلیا کے سڈنی میں شروع ہونے والے اے ٹی پی کپ سے نام واپس لے لیا ہے ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بدھ کے روز تصدیق کرتے ہوئے کہا، "نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ اے ٹی پی کپ سے ہٹ گئے ہیں ، حالانکہ سربیا مقابلے میں برقرار ہے اور اس کی قیادت عالمی نمبر 33 کے کھلاڑی ڈوسن لاجووچ کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریا کے ڈومینک تھیم اور ڈینس نوواک نے ٹورنامنٹ سے نام واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ ایسے میں اب گروپ بی میں آسٹریلیا کی جگہ فرانس نے لے لی ہے۔ اس کے علاوہ روس کے آندرے روبلیوف، اسلان کاراتسیوف اور ایوگینی ڈونسکوئے بھی اے ٹی پی کپ 2022 سے دستبردار ہو گئے جب کہ ایوگینی کارلووسکی روسی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ امریکہ کے آسٹن کریجسک بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کم از کم سات کھلاڑی اگلے ماہ شروع ہونے والے 16 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے چکے ہیں۔