آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کو مہمان ٹیم ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئی۔میزبان ٹیم کی جانب سے دیئے گئے 388 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں انگلینڈ 9 وکٹ 270 رنز بنا سکی۔مہمان ٹیم کی جانب سے زیک کرولی77، بین اسٹوکس 60 اور جونی بیئریسٹو 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹوں کے نقصان پر 416 رنز اور دوسری اننگز 265 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی تھی۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 294 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز 9 میں وکٹ پر 270رنز بنائے۔خیال رہے کہ پانچ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین صفر کی برتری حاصل ہے۔