نئی دہلی، 28 فروری// وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو منی پور میں پہلے مرحلے کی پولنگ شروع ہوتے ہی لوگوں سے بڑی تعداد میں باہر آنے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 38 اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔مسٹر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا’’میں ہر ایک سے گزارش کرتا ہوں کہ جنہوں نے آج منی پور اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ کرنا ہے وہ ریکارڈ تعداد میں اپنا ووٹ ڈالیں۔ میں خاص طور پر نوجوانوں اور پہلی بار ووٹ دینے والوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ آپ کا ایک ووٹ اس خوبصورت ریاست کو انتہا پسندی، ناکہ بندی اور کرپشن سے پاک رکھے گا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے ٹویٹ کیا، ’’منی پور اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج 38 سیٹوں کے لیے پولنگ ہو رہی ہے۔ آپ کا ایک ووٹ آپ کی ریاست اور ملک کا مستقبل طے کرے گا۔ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالیں۔ (یو این آئی)