لندن // 20 گرینڈ سلیم خطابات کے بادشاہ ، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے برطانیہ کے کیمرون نوری کے خلاف ایک سخت چیلنج پر ہفتہ کو چار سیٹوں میں قابو پاتے ہوئے سال کے اور تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کے مردوں کے سنگلز کے چوتھے دور میں 18 ویں بار جگہ بنالی ہے جبکہ چوٹ سے ابھر کر واپسی کررکے برطانیہ کی اینڈی مرے کا سفر چمپئن شپ کے تیسرے دور میں جمعہ کے روز 10 ویں سیڈ ڈینس کناڈا کے ڈینس شاپوالوف کے ہاتھوں مسلسل سیٹوں میں شکست کے ساتھ رک گیا۔آٹھ بار کی فاتح فیڈرر نے نوری کو 6-4، 6-4، 5-7، 6-4 سے شکست دے کر اپنے شاندار کیریئر کی 1250 ویں فتح حاصل کی اور 22 موقعوں میں 18 ویں بار ومبلڈن کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ سوئس ماسٹر نے تیسرے راؤنڈ میں کھیل رہے نوری سے ئی گیم مقابلہ دو گھنٹے 35 منٹ میں جیتا۔ فیڈرر نے چوتھے سیٹ کے نویں گیم میں اہم بریک حاصل کیا اور 10 ویں گیم میں اپنی سروس برقرار رکھتے ہوئے جیت اپنے نام کی۔ فیڈرر اپنی جیت کے بعد مسکراتے ہوئے کہ اکہ یہ کافی مشکل مقابلہ تھا اور میں جیت کے بعد راحت محسوس کررہا ہوں۔ نوری عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور وہ تیسری سیٹ کے اختتام پر بریک حاصل کرنے کا مستحق تھا۔یو این آئی