دوبئی : نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ہندوستان کے خلاف حالیہ ڈبلیو پی سی فائنل میں 49 اور 52 رنز کی دو اننگز کھیل کر 13 ریٹنگ پوائنٹس کے فائدہ کے ساتھ مجموعی طور پر نمبر 1 پوزیشن حاصل کرچکے ہیں ۔ ان کے 900 ریٹنگ پوائنٹس ہیں ۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمیتھ 891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ اب دوسرے مقام پر آگئے ہیں ۔ ولیمسن نے اس کے پہلے نومبر 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران نمبر 1 پوزیشن حاصل کی تھی ۔ حالیہ فائنل سے نیوزی لینڈ کے کئی دیگر کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی بہتر ہوئی ہے جن میں راس ٹیلر اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں ۔ ۔