• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ملکی عوام کسی بھی خراب صورتحال میں پریشان نہ ہو: وزیر اعظم

Nigraan News by Nigraan News
2022-04-07
A A
0
لوٹی گئی رقم واپس کرنی ہوگی: مودی

لوٹی گئی رقم واپس کرنی ہوگی: مودی

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ روز کے دوران پارلیمنٹ میں یوکرین کی صورتحال اور آپریشن گنگا کے ذریعے اپنے شہریوں کو واپس لانے کی بھارت کی کوششوں پر ایک صحت مند بحث ہوئی۔ ایک ٹوئٹ میں جناب مودی نے کہا کہ وہ ان سبھی ارکان پارلیمنٹ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اپنے خیالات کے ساتھ اِس بحث میں حصہ لیا۔ انہوںنے کہا کہ جب خارجہ پالیسی کے معاملے کی بات سامنے آتی ہے تو بامعنی بحث اور تعمیری نقطہ¿ نظر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہم جانبدار نہیں ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ ہمارا اجتماعی طور پر فرض ہے کہ ہم وطنوں کے تحفظ اور اْن کی خیر و عافیت کا خیال رکھا جائے اور بھارت سرکار اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی کہ ہمارے لوگ کسی بھی خراب صورتحال میں کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کریں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت کے کام کاج میں قومی مفاد کافی اہمیت رکھتا ہے۔کل بی جے پی کے 42 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ملک اپنی پالیسی ، قوت ارادی اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مودی نے کہا کہ آج حکومت نے نہ صرف مقاصد طے کردیئے ہیں بلکہ انہیں حاصل بھی کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے حال ہی میں سامان کی برآمدات سے چارسو ارب امریکی ڈالر حاصل کئے ہیں جو اب تک سب سے زیادہ ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ چار ریاستوں میں بی جے پی کی ڈبل انجن کی سرکاریں دوبارہ اقتدار میں آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں کے بعد راجیہ سبھا میں کسی پارٹی کے سو ارکان ہیں۔ اس سے پہلے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے دلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کا پرچم لہرایا۔انہوںنے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اور پنڈت دین دیال کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں جناب مودی نے اِس خواہش کا اظہار کیا کہ ہر ایک کے لئے اچھی صحت اور تندرستی میسر ہو۔انہوںنے کہا کہ آج صحت کے شعبے کے ساتھ جڑے سبھی لوگوں کے تئیں تشکر کے اظہار کا بھی دن ہے کیونکہ یہ اْن کی سخت محنت کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارا کرہ ارض محفوظ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت بھارت کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کیلئے انتھک کام کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملک کے شہریوں کے لئے اچھے معیار اور سستے حفظان صحت کو یقینی بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.