نئی دہلی//دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت سے اپیل کی امسال کا ’بھارت رتن‘ کا اعزاز ’ہندوستانی ڈاکٹر‘ کو ملنا چاہیے مسٹر کیجریوال نے آج اسٹیپ ون کی جانب سے منعقد ’ڈاکٹر ڈے‘ تقریب میں مبینہ طور پر حصہ لیتے ہوئے مرکزی حکومت نے اپیل کی امسال کا ’بھارت رتن‘ کا اعزاز ’ہندستانی ڈاکٹر‘ کو ملنا چاہیے۔ ’ہندوستانی ڈاکٹر‘ مطلب سبھی ڈاکٹر، نرس اور پیرامیڈِک سے ہے۔ شہید ہونے والے ڈاکٹروں کو یہ سچی خراج عقیدت ہوگی۔ ساتھ ہی اپنی جان اور خاندان کی فکر کیے بغیر خدمت کرنے والوں کا یہ اعزاز ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کورونا کے دوران شہید ہونے والے ڈاکٹروں کو فرنٹ لائن ورکرس کو پورے ملک کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت نے شہید ہوئے ڈاکٹر یا فرنٹ لائن ورکرس کے خاندان کو ایک ایک کروڑ روپیے کی اعزازی رقم دی۔ یہ کوئی معاوضہ نہیں بلکہ یہ شکریہ کہنے کا ایک طریقہ ہے کہ ہم آپ کے شکرگذار ہیں۔مسٹر کیجریوال نے ’ہندوستانی ڈاکٹر‘ کو ’بھارت رتن‘ کا اعزاز دینے کے مطالبہ کے سلسلے میں آج وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر اپیل بھی کی ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے،’ملک چاہتا ہے کہ رواں برس ’بھارت رتن‘ کا اعزاز ’ہندوستانی ڈاکٹر‘ کو دیا جائے۔ اس سے میری مراد کسی مخصوص شخص سے نہیں ہے۔ ملک کے تمام ڈاکٹر، نرس اور پیرامیڈکس کے گروپ کو یہ اعزاز ملنا چاہیے‘۔ (یو این آئی)