• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۱۴, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

فعال جمہوری نظام‘ آزاد اور بے خوف صحافت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی:ا نائیڈو

Nigraan News by Nigraan News
2022-04-25
Reading Time: 1min read
A A
0
نائیڈو کی ہندوستان اور قطر کے درمیان تعاون بڑھانے کی اپیل

نائیڈو کی ہندوستان اور قطر کے درمیان تعاون بڑھانے کی اپیل

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:نائب صدر ہند ایم وینکیا نائیڈو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اور فعال جمہوریت ایک آزاد اور بے خوف پریس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔ یہ تجویز پیش کرتے ہوئے کہ جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط بنانے کیلئے بھارت کو مضبوط، آزاد اور فعال میڈیا کی ضرورت ہے، نائیڈو نے میڈیا میں اقدار کے زوال کیخلاف خبردار کیا۔ غیر جانبدار اور معروضی رپورٹنگ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، ’’خبروں کو نظریات کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہئے۔‘‘ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق پریس کلب آف بنگلور کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر کلب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ہند ایم وینکیا نائیڈو نے مشاہدہ کیا کہ جب آئینی قانون کی حکمرانی کو مضبوط کرنے کی بات آتی ہے تو ایک آزاد اور منصفانہ پریس آزاد عدلیہ کو تعاون پیش کرتی ہے۔ماضی کا ذکر کرتے ہوئے جب صحافت کو ایک مشن خیال کیا جاتا تھا جس میں خبروں کی حیثیت کسی مقدس شے کی ہوتی تھی نائیڈو نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ اچھی صحافت واقعات کی غیر جانبدارانہ اور صداقت پر مبنی کوریج اور عوام تک ان کی معتبر ترسیل پر منحصر ہے۔کھاسا سبا راو، فرینک مورائس اور نکھل چکرورتی جیسے گزرے زمانے کے چند اساطیری نیوز ایڈیٹروں کا حوالہ دیتے ہوئے، نائب صدر نے کہا کہ ان لوگوں نے خبروں پر اپنے نظریات کو اثرانداز نہیں ہونے دیا اور انہوں نے خبروں اور نظریات کے درمیان لکشمن ریکھا کا احترام کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج صحافیوں کو اْن جید صحافیوں سے ترغیب حاصل کرنی چاہئے جنہوں نے جدوجہد آزادی اور ایمرجنسی کے دوران زبردست تعاون پیش کیا۔ اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ خبروں کو نظریات کے ساتھ خلط ملط نہیں کیا جانا چاہئے، انہوں نے مشورہ دیا کہ صحافیوں کو حقائق کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے اور بغیر کسی خوف یا حمایت کے انہیں پیش کرنا چاہئے۔گذشتہ برسوں کے دوران صحافت کے معیار میں زبردست گراوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ سوشل میڈیا کے حالیہ عروج نے اس معیار کو مزید نیچے گرایا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’آج، ہم مسلسل ایسی خبریں دیکھ رہے ہیں جن پر نظریات کے اثرات غالب ہے۔ یہ اثر ات اتنے گہرے ہیں کہ بعض اوقات یہ احساس ہوتا ہے کہ نہ تو اخبار اور نہ ہی ٹیلی ویڑن چینل کچھ واقعات کی صحیح تصویر پیش کرتیہیں۔‘‘ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پارلیمنٹ اور حکومت سوشل میڈیاپر فرضی خبروں کے معاملات کی جانچ کرے اور فرضی خبروں سے نمٹنے کے لیے ایک موثر ثر اور قابل بھروسہ طریقہ تلاش کرے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.