نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تمام سرکاری محکموں اور وزارتوں میں ڈیڑھ سال میں مشن موڈ میں 10 لاکھ بھرتیاں کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دی گئی ہدایت کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
منگل کو ایک ٹویٹ میں مسٹر شاہ نے کہاکہ "نئے ہندوستان کی بنیاد اس کی نوجوان طاقت ہے، جس کے لیے مودی جی بااختیار بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ تمام سرکاری محکموں اور وزارتوں میں 1.5 سال میں مشن موڈ میں 10 لاکھ بھرتی کرنے کی مودی جی کی ہدایت نوجوانوں میں نئی امید اور اعتماد لائے گی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے ڈیڑھ سال میں تمام سرکاری محکموں اور وزارتوں میں 10 لاکھ اسامیاں پُر کرنے کی وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق مشن موڈ میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔